اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اصل مقام بحال کرنا ہماری ترجیح ہے۔ دفاعی اعتبار سے ہم نے دنیا کو اپنی صلاحیت دکھا دی ہے


نائب وزیرِاعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدے پر کسی بھی ملک نے کوئی اعتراض نہیں اٹھایا، بلکہ دیگر کئی ممالک بھی پاکستان کے ساتھ اسی نوعیت کے معاہدے کرنے کے خواہاں ہیں۔
لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسحٰق ڈار نے کہا کہ یہ معاہدہ یک دم نہیں ہوا بلکہ اس پر گزشتہ ڈیڑھ سال سے سنجیدہ مشاورت اور تیاری جاری تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے اور اس پر کسی کو تحفظات نہیں ہونے چاہئیں۔
اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اصل مقام بحال کرنا ہماری ترجیح ہے۔ دفاعی اعتبار سے ہم نے دنیا کو اپنی صلاحیت دکھا دی ہے، اب ہماری کوشش ہے کہ ملک کو اقتصادی طور پر بھی مستحکم کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تمام ممالک کے ساتھ برابری اور باہمی عزت کے اصول پر تعلقات رکھنے چاہئیں، چاہے وہ چھوٹے ملک ہوں یا بڑے، سب کی عزت یکساں اہمیت رکھتی ہے۔
چند روز قبل، وزیر خارجہ نے لندن ہی میں گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعلقات کوئی نیا معاملہ نہیں بلکہ یہ ایک تاریخی تسلسل کا حصہ ہیں، اور حالیہ معاہدہ کئی ماہ کی سنجیدہ بات چیت کے بعد طے پایا ہے۔
قبل ازیں، وزیر دفاع خواجہ آصف بھی کہہ چکے ہیں کہ پاکستان اور سعودی عرب کے اس دفاعی معاہدے میں دیگر عرب ممالک کی شمولیت کے دروازے بند نہیں کیے گئے۔
یاد رہے کہ 18 ستمبر کو وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ سعودی عرب کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک "اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ" پر دستخط کیے گئے تھے۔
مشترکہ اعلامیے کے مطابق، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہباز شریف کی موجودگی میں طے پانے والے اس معاہدے کے تحت، اگر کسی ایک ملک کے خلاف جارحیت کی جاتی ہے تو اسے دونوں ممالک کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔
معاہدہ دونوں ممالک کے دفاعی روابط کو مزید مضبوط بنانے اور خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ کے عزم کا اظہار کرتا ہے۔

میٹا کا برطانیہ میں فیس بک و انسٹاگرام کی اشتہارات سے پاک سبسکرپشن متعارف کرانے کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی قطر پر فضائی حملے پر معذرت
- 6 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان سے منی لانڈرنگ اقدامات پر رپورٹ طلب کرلی
- 7 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
امریکا: غزہ میں جنگ ختم کرنے کے معاہدے کے بہت قریب ،ٹرمپ اور نیتن یاہو آج واشنگٹن میں ملاقات کریں گے
- 8 گھنٹے قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
سرگودھا یونیورسٹی اور کیو بی ایس کے مابین تحقیقی تعاون، جدت اوردیگر شعبوں میں باہمی تعاون کا معاہدہ طے
- 7 گھنٹے قبل

شہباز شریف کا صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے کا خیر مقدم
- 7 گھنٹے قبل

پی آئی اے نے ٹورنٹو کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کر دیں
- 4 گھنٹے قبل

راولپنڈی:عدالت نے معذور خاتون کے ساتھ جبری زیادتی کرنے والے مجرم کو عمر قید کی سزا سنادی
- 7 گھنٹے قبل

پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور ولن اداکارو ہدایتکار شہزاد بلا انتقال کر گئے
- 7 گھنٹے قبل

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مجوزہ غزہ جنگ بندی منصوبے کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

سرگودھا یونیورسٹی: ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سنٹر کے زیرِ اہتمام ’ڈیجیٹل دور میں میڈیا لٹریسی ‘کے عنوان سے ورکشاپ انعقاد
- 7 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس: اڈیالہ جیل میں 7.5 گھنٹے طویل سماعت، کارروائی 1 اکتوبر تک ملتوی
- 4 گھنٹے قبل