عوام کی خدمت کے لیے کسی اجازت کی ضرورت نہیں، بھیک مانگنے کا کلچر اب ختم ہونا چاہیے ، مریم نواز
حالیہ سیلاب متاثرین کی امداد پر بھی اعتراضات اٹھائے جا رہے ہیں، جبکہ پنجاب اپنے عوام کو ان کا جائز حق دینے کے لیے کسی کی اجازت کا محتاج نہیں


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ انہیں عوامی خدمت کے لیے کسی کی منظوری درکار نہیں اور قومی ترقی کا ہر مسئلہ محض بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے حل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملک میں بھیک مانگنے کا کلچر ختم ہونا چاہیے۔
فیصل آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اگر پنجاب اپنے آئینی حق کے لیے آواز بلند کرے، تو اس پر اعتراض کیوں ہوتا ہے؟ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب پنجاب اپنی نہریں نکالنے یا وسائل کے درست استعمال کی کوشش کرتا ہے تو دیگر حلقوں کو اس پر کیوں تکلیف ہوتی ہے؟
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نہری منصوبوں پر اعتراضات کے باوجود پنجاب خاموش رہا، حالانکہ صوبہ صرف اپنے حصے کے پانی کا استعمال چاہتا تھا تاکہ چولستان جیسے علاقے سرسبز بنائے جا سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ سیلاب متاثرین کی امداد پر بھی اعتراضات اٹھائے جا رہے ہیں، جبکہ پنجاب اپنے عوام کو ان کا جائز حق دینے کے لیے کسی کی اجازت کا محتاج نہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ اگر سندھ میں ترقیاتی منصوبے ہوتے ہیں تو انہیں خوشی ہوتی ہے، مگر سوال یہ ہے کہ "کچھ ہوا بھی ہے یا نہیں؟"۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب نے میٹرو، اورنج لائن، موٹروے اور دیگر انفرا اسٹرکچر منصوبے مکمل کیے، جن پر بلاوجہ تنقید کی جاتی ہے۔
وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ پنجاب نے کبھی کسی اور صوبے کے معاملات میں مداخلت نہیں کی اور نہ ہی کسی سے اس کے حق سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کیا، لہٰذا پنجاب کو بھی غیر ضروری مشورے نہ دیے جائیں۔
اپنی تقریر میں مریم نواز نے سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو لوگ آج ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں، عوام نے ان کے رویے دیکھ لیے ہیں۔ "میری ذات پر تنقید برداشت ہو سکتی ہے، لیکن پنجاب کی توہین ہرگز قبول نہیں،" انہوں نے کہا۔
آخر میں انہوں نے نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تمام صوبوں کو یکساں فنڈز ملتے ہیں، لیکن سوال یہ ہے کہ وہ رقم کہاں خرچ ہو رہی ہے؟ "ہر مسئلے کا حل صرف بی آئی ایس پی نہیں ہو سکتا،" انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی قطر پر فضائی حملے پر معذرت
- 6 hours ago

سرگودھا یونیورسٹی: ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سنٹر کے زیرِ اہتمام ’ڈیجیٹل دور میں میڈیا لٹریسی ‘کے عنوان سے ورکشاپ انعقاد
- 7 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
امریکا: غزہ میں جنگ ختم کرنے کے معاہدے کے بہت قریب ،ٹرمپ اور نیتن یاہو آج واشنگٹن میں ملاقات کریں گے
- 8 hours ago

شہباز شریف کا صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے کا خیر مقدم
- 7 hours ago

راولپنڈی:عدالت نے معذور خاتون کے ساتھ جبری زیادتی کرنے والے مجرم کو عمر قید کی سزا سنادی
- 7 hours ago

توشہ خانہ ٹو کیس: اڈیالہ جیل میں 7.5 گھنٹے طویل سماعت، کارروائی 1 اکتوبر تک ملتوی
- 4 hours ago
.jpeg&w=3840&q=75)
سرگودھا یونیورسٹی اور کیو بی ایس کے مابین تحقیقی تعاون، جدت اوردیگر شعبوں میں باہمی تعاون کا معاہدہ طے
- 7 hours ago

پی آئی اے نے ٹورنٹو کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کر دیں
- 4 hours ago

آئی ایم ایف نے پاکستان سے منی لانڈرنگ اقدامات پر رپورٹ طلب کرلی
- 7 hours ago

میٹا کا برطانیہ میں فیس بک و انسٹاگرام کی اشتہارات سے پاک سبسکرپشن متعارف کرانے کا اعلان
- 4 hours ago

پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور ولن اداکارو ہدایتکار شہزاد بلا انتقال کر گئے
- 7 hours ago

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مجوزہ غزہ جنگ بندی منصوبے کا اعلان
- 4 hours ago