لاہور : عید الاضحی ٰ پر بسیار خوری لاہوریوں کو مہنگی پڑگئی ، 7ہزار سے زائد شہری بسیار خوری کی وجہ سے مختلف ہسپتالوں میں پہنچ گئے۔

عید قرباں پر ہر گھر میں چٹ پٹے مصالحے دار مختلف اقسام کی گوشت کے پکوان تیار کی جاتی ہیں اورخصوصی طور پردعوتوں پررشتہ داروں کو مدعو کیا جاتا ہے۔ عام طور پر لوگ عید کے موقع پر معمول سے ہٹ کر نہ صرف مختلف قسم کے چٹ پٹے پکوان شوق سے کھاتے ہیں بلکہ اپنی روٹین سے زیادہ بھی کھاتے ہیں۔ مرغن غذا کے ساتھ کولڈ ڈرنکس کا بھی بے جا استعمال کیا جاتا ہے جو کہ گیسٹرو اور معدے کے انفیکشن کا باعث بنتا ہے ۔
لاہور شہر کے رہنے والوں نے جہاں عید قرباں کامزہ اٹھایا وہیں شہر کے مختلف ہسپتالوں میں گیسٹرو اور معدے کی انفیکشن کے7ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔جی این این کے مطابق شہر کے 5 سرکاری ہسپتالوں میں اب تک 7 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ گیسٹرو کے ہزاروں مریض ہسپتالوں میں رپورٹ ہی نہیں ہوئے ہیں۔ میو ہسپتال ، سروسز ،جناح ،گنگارام اور جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی میں سب سے زیادہ مریض رپورٹ ہوئے ۔
میو ہسپتال کی ایمرجنسی میں کل رات سے 1900 سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں گذشتہ رات سے اب تک 18 سو سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ۔ جناح ہسپتال کی ایمرجنسی میں میں اب تک تقریباً 16 سو سے زائد ،گنگارام ہسپتال میں اب تک 13 سو سے زائد جبکہ جنرل ہسپتال میں اب تک تقریباً 11 سو مریض رپورٹ ہو چکےہیں ۔
اس حوالے سے طبی ماہرین کاکہناہے کہ کھانے میں بے احتیاطی ہائی بلڈ پریشر اور دل کے مریضوں کے لیے جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے ، بسیار خوری ڈائریا، گیسٹرو سمیت ہائی بلڈ پریشر اور اسٹروک (فالج) کا سبب بنتی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق عید قرباں پر گوشت ضرور کھائیں لیکن احتیاطی تدابیر کو بھی ملحوظ خاطر رکھیں۔

سرگودھا میں دھند کے باعث ٹریفک حادثہ، 14افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 3 hours ago

قومی اسمبلی میں افواج پاکستان اور عدلیہ کیخلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، اسپیکر ایاز صادق
- 2 hours ago

مقبوضہ کشمیر میں علماء و مساجد کی پروفائلنگ مذہبی معاملات میں کھلی مداخلت اور منظم ہراسانی ہے،دفتر خارجہ
- 3 hours ago

کراچی: 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار،پولیس کا دعویٰ
- 3 hours ago

مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر بارات لے کر دلہن لینے پہنچ گئے
- 29 minutes ago

گوادر: کوسٹل ہائی وے پر بس الٹ گئی، 10 مسافر جاں بحق ،پاک فوج اور بحریہ کی فوری امدادی کارروائیاں
- 3 hours ago

اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ،ایران اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
- 3 hours ago

ایک روز کے اضافے کے بعد سوناآج پھر سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 hours ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں اساتذہ اور طلبہ سے خصوصی نشست
- 4 hours ago

جنیوا:چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی یو این سی آر سی جائزہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی
- 4 hours ago

سوات: کھیلتے ہوئے دستی بم پھٹ گیا، 8 سالہ بچہ جاں بحق، 5سالہ بہن زخمی
- 43 minutes ago

پی ایف یو سی کے وفدکا یونیورسٹی آف لاہورکا دورہ، طلبا کے نفسیاتی مسائل کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کوسراہا
- 7 minutes ago










