پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق، کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پرواز PK-783 آج روانہ ہو رہی ہے، جس سے قومی ایئرلائن کی کینیڈا کے لیے براہِ راست سروس بحال ہو گئی ہے


قومی ایئرلائن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے آج سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ بحال کر دی ہیں۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق، کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پرواز PK-783 آج روانہ ہو رہی ہے، جس سے قومی ایئرلائن کی کینیڈا کے لیے براہِ راست سروس بحال ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ پی آئی اے نے 13 سے 28 ستمبر کے درمیان ٹورنٹو کے لیے تمام پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی تھیں۔ اس فیصلے کی وجہ طیاروں کی کمی اور فاضل پرزہ جات کی عدم فراہمی بتائی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق، پی آئی اے عام طور پر ٹورنٹو روٹ پر بوئنگ 777-200 ایل آر (لانگ رینج) طیارے استعمال کرتی ہے، لیکن اس وقت دونوں ایل آر طیارے گراؤنڈ ہیں۔ ان میں سے ایک طیارے کے لینڈنگ گیئر کی تبدیلی درکار ہے، جبکہ مطلوبہ ٹولز کی عدم دستیابی کے باعث یہ عمل مکمل نہیں ہو سکا۔
نتیجتاً، اب پی آئی اے یہ روٹ بوئنگ 777-300 ای آر طیارے کے ذریعے آپریٹ کرے گی۔
اس موقع پر پی آئی اے نے مسافروں کے لیے 15 فیصد خصوصی رعایت کا بھی اعلان کیا ہے۔
یہ رعایتی کرایے 10 اکتوبر تک دستیاب ہوں گے، جبکہ ان پر 30 ستمبر سے 19 دسمبر کے درمیان سفر کیا جا سکے گا۔

پینٹاگون نے ہتھیاروں کی پیداوار 2 تا 4 گنا بڑھانے کی ہدایت دی
- 6 گھنٹے قبل

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مجوزہ غزہ جنگ بندی منصوبے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی قطر پر فضائی حملے پر معذرت
- 5 گھنٹے قبل

میٹا کا برطانیہ میں فیس بک و انسٹاگرام کی اشتہارات سے پاک سبسکرپشن متعارف کرانے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان سے منی لانڈرنگ اقدامات پر رپورٹ طلب کرلی
- 6 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
امریکا: غزہ میں جنگ ختم کرنے کے معاہدے کے بہت قریب ،ٹرمپ اور نیتن یاہو آج واشنگٹن میں ملاقات کریں گے
- 6 گھنٹے قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
سرگودھا یونیورسٹی اور کیو بی ایس کے مابین تحقیقی تعاون، جدت اوردیگر شعبوں میں باہمی تعاون کا معاہدہ طے
- 6 گھنٹے قبل

سرگودھا یونیورسٹی: ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سنٹر کے زیرِ اہتمام ’ڈیجیٹل دور میں میڈیا لٹریسی ‘کے عنوان سے ورکشاپ انعقاد
- 6 گھنٹے قبل

شہباز شریف کا صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے کا خیر مقدم
- 6 گھنٹے قبل

راولپنڈی:عدالت نے معذور خاتون کے ساتھ جبری زیادتی کرنے والے مجرم کو عمر قید کی سزا سنادی
- 6 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس: اڈیالہ جیل میں 7.5 گھنٹے طویل سماعت، کارروائی 1 اکتوبر تک ملتوی
- 2 گھنٹے قبل

پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور ولن اداکارو ہدایتکار شہزاد بلا انتقال کر گئے
- 5 گھنٹے قبل