وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے بعد قطری وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کو فون کیا اور 9 ستمبر کے حملے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے معذرت کی


اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے قطری دارالحکومت دوحہ پر کیے گئے فضائی حملے پر قطر سے باضابطہ معافی مانگ لی۔ یہ معافی اسرائیلی حملے میں ایک قطری سیکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے بعد طلب کی گئی۔
عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے بعد قطری وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کو فون کیا اور 9 ستمبر کے حملے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے معذرت کی۔
فضائی حملہ اور ہلاکتیں
یاد رہے کہ 9 ستمبر کو اسرائیلی فضائیہ نے دوحہ میں فلسطینی تنظیم حماس کے مبینہ مرکزی دفتر پر حملہ کیا تھا، جس میں حماس کے 5 ارکان، جن میں خلیل الحیہ کا بیٹا بھی شامل تھا، شہید ہوئے۔ اس حملے میں قطری سکیورٹی فورس کا ایک اہلکار بھی جان سے گیا۔
حماس کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ حملے کا مقصد تنظیم کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنانا تھا، تاہم تمام سینیئر رہنما محفوظ رہے۔ ذرائع کے مطابق، حملے کے وقت حماس قیادت امریکی امن منصوبے پر غور کر رہی تھی۔
پس منظر
یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب قطر، امریکا اور دیگر علاقائی فریقین کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کے امکانات پر سنجیدہ بات چیت جاری تھی۔ قطر، جو حماس کے ساتھ ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے، اس حملے سے بظاہر شدید ناراض ہوا۔
نیتن یاہو کی معذرت کو سفارتی سطح پر کشیدگی کم کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

گوگل پر کن چیزوں کی تلاش نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے؟ ماہرین کی ہدایات
- 3 hours ago

آسٹریلیا کی بھارت پر فتح، میتھو شارٹ اور کونولی کی شاندار اننگز سے سیریز اپنے نام کر لی
- 4 hours ago
مقبوضہ مغربی کنارہ اسرائیل میں ضم نہیں ہوگا، ٹرمپ کا اعلان
- 4 hours ago

اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان ابراہیمی معاہدہ رواں برس کے اختتام تک طے پا جائے گا،ٹرمپ کا دعویٰ
- 5 hours ago

پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل جنوبی افریقا کے دو اہم کھلاڑی باہر
- 6 hours ago

برطانوی وزیراعظم کا اعلان ، مسلم کمیونٹی کے تحفظ کے لیے 10 ملین پاؤنڈ فنڈ
- 4 hours ago

گرم چائے پینا ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے زیادہ مفید قرار
- 6 hours ago

بلوچستان کے بعد سندھ حکومت کی بھی خیبرپختونخوا کی مسترد شدہ بکتر بند گاڑیاں لینے کی درخواست
- 4 hours ago

پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی تعاون کے نئے معاہدے
- 4 hours ago

وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی
- 6 hours ago

غزہ میں انسانی بحران سنگین، امدادی پابندیاں فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ
- 4 hours ago

جھگڑے والی رات الگ سونا ہی بہتر‘ مریم نفیس کا ازدواجی مشورہ
- 4 hours ago