خیبرپختونخوا کے علاقے دیر اور زگئی میں پاک فوج کا کامیاب آپریشن کے بعدپرتپاک استقبال
عوام نے ایف سی کمانڈنٹ کو پھولوں کے ہار پہنا کر خراجِ تحسین پیش کیا


خیبرپختونخوا کے علاقے دیر اور زگئی میں پاک فوج کا کامیاب آپریشن کے بعد عوام نے پرتپاک استقبال کیا۔
دیر میں پاک فوج کا فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن اور قیام امن کے اقدامات پر والہانہ استقبال کیا گیا، عوام نے ایف سی کمانڈنٹ کو پھولوں کے ہار پہنا کر خراجِ تحسین پیش کیا، دیر کے عوام نے پاک فوج کی قربانیوں اور کاوشوں کو بھرپور انداز میں سراہا اور فضا پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔
خوارج کے خاتمہ کے لیے دیر کے عوام نے پاک فوج کے جوانوں کے شانہ بشانہ لڑنے کا عزم کیا اور فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر دیر کے عوام نے پاک فوج پر مکمل اعتماد ظاہر کیا۔
دوسری طرف باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے زگئی میں بھی عوام نے پاک فوج کی آمد پر اظہارِ تشکر کیا اور سکھ کا سانس لیا۔پاک فوج کی آمد پر باجوڑ کے عوام کا کہنا ہے کہ فوج کے آنے سے خوارجین سے جان چھوٹ جائے گی، وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ عوام پاک فوج کے جوانوں کے والہانہ استقبال کے لیے گھروں سے باہر نکل آئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے زگئی ماموند میں امن کی بحالی کے لیے خوارجین کے خاتمے کا آپریشن شروع کر دیا ہے، زگئی ماموند میں فتنۂ خوارج کی بڑی تعداد موجود ہے۔
زگئی ماموند میں دو ماہ قبل مقامی لوگوں کے اصرار پر خوارج کے خلاف جرگے شروع ہوئے تھے۔

بغیر حماس کے فلسطین کا حل ممکن نہیں: مولانا فضل الرحمٰن
- 2 hours ago

کابل کا مرکزی ائیرپورٹ بند، انٹرنیٹ سروس معطل ہونے کے بعد رابطے منقطع
- 2 hours ago

ایل پی جی مزید سستی، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 79 روپے کی کمی
- 4 hours ago

پنجاب کے سیلاب پر سیاست افسوسناک ہے، مریم نواز کا چکوال میں خطاب
- 6 hours ago

مارکیٹ میں زبردست تیزی برقرار، 100 انڈیکس نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے
- 7 hours ago
کراچی میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار
- 5 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف میرے لیے باعثِ فخر ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ
- 2 hours ago

خضدار آپریشن: فتنۃِ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاک، 10 زخمی
- 2 hours ago

مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضہ روکنا ایجنڈے میں شامل تھا ، اسحاق ڈار
- 5 hours ago

امریکی فوج میں "نرم رویے" کا دور ختم، غیر پیشہ ورانہ ظاہری حالت پر پابندی عائد
- 2 hours ago

کامیڈین لکی ڈیئر سپرد خاک، شوبز انڈسٹری سوگوار
- 2 hours ago

ٹرمپ کا حماس کو الٹی میٹم: تین دن میں جواب نہ آیا تو "افسوسناک نتائج" ہوں گے
- 2 hours ago