Advertisement
پاکستان

فتح-4 میزائل کا کامیاب تجربہ: پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں اہم پیشرفت

فتح-4 کو آرمی راکٹ فورس کمانڈ میں شامل کیا گیا ہے، جو بری فوج کی میزائل صلاحیتوں میں مزید بہتری لانے میں مدد دے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 hours ago پر Sep 30th 2025, 5:13 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
فتح-4 میزائل کا کامیاب تجربہ: پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں اہم پیشرفت

پاک فوج نے مقامی طور پر تیار کردہ فتح-4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق، فتح-4 میزائل 750 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ مکمل طور پر ملک کے اندر تیار کردہ ایک جدید ہتھیار ہے۔

یہ میزائل جدید ایویونکس اور نیویگیشن سسٹمز سے لیس ہے، جو دشمن کے میزائل دفاعی نظام کو دھوکہ دینے اور زمین کے ساتھ نچلی پرواز کی صلاحیت رکھتا ہے، جس سے یہ اپنے اہداف کو نہایت درستگی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔

فتح-4 کو آرمی راکٹ فورس کمانڈ میں شامل کیا گیا ہے، جو بری فوج کی میزائل صلاحیتوں میں مزید بہتری لانے میں مدد دے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، چیف آف جنرل اسٹاف، دیگر اعلیٰ عسکری حکام، سائنسدانوں اور انجینئرز نے اس اہم تجربے کا مشاہدہ کیا۔

صدرِ مملکت، وزیرِاعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تمام مسلح افواج کے سربراہان نے اس کامیاب تجربے پر تمام شریک افسران، ماہرین اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی ہے۔

Advertisement
Advertisement