امریکی اعلیٰ فوجی افسران سے خطاب کرتے ہوئے پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ امریکی فوج کے ہر رکن کو سال میں دو بار اپنا وزن چیک کروانا ہوگا


امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ پینٹاگون میں غیر متناسب جسمانی ساخت رکھنے والے جنرلز اور ایڈمرلز ناقابل قبول ہیں، اور ہر فوجی افسر، چاہے وہ فور اسٹار جنرل ہی کیوں نہ ہو، اسے سال میں دو بار فٹنس ٹیسٹ دینا ہوگا۔
ورجینیا میں دنیا بھر سے مدعو کیے گئے امریکی اعلیٰ فوجی افسران سے خطاب کرتے ہوئے پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ امریکی فوج کے ہر رکن کو سال میں دو بار اپنا وزن چیک کروانا ہوگا۔ ان کے بقول، ’’یہ ناقابل قبول ہے کہ ہمیں پینٹاگون میں جسمانی فٹنس سے محروم جرنیل یا ایڈمرلز نظر آئیں۔‘‘
انہوں نے زور دیا کہ ڈیوٹی کے دوران ہر افسر کو روزانہ سخت جسمانی تربیت (PT) کرنا ہوگی۔ ’’میں یوگا یا اسٹریچنگ کی بات نہیں کر رہا بلکہ حقیقی معنوں میں محنت طلب پی ٹی کی بات کر رہا ہوں،‘‘ انہوں نے واضح کیا۔
وزیر جنگ نے مزید کہا کہ آئندہ تمام فٹنس ٹیسٹ صرف مردوں کے طے شدہ معیار کے مطابق لیے جائیں گے۔ ظاہری حالت سے متعلق مقررہ ضوابط پر سختی سے عمل درآمد ہوگا، جس میں مخصوص بالوں کے انداز اور شیو کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ’’غیر پیشہ ورانہ انداز ختم ہو چکا، اب داڑھی یا لمبے بالوں کی کوئی گنجائش نہیں۔‘‘
پیٹ ہیگسیتھ نے اپنے خطاب میں واضح پیغام دیتے ہوئے کہا، ’’اگر میری باتیں آپ کو ناگوار گزر رہی ہیں، تو بہتر ہوگا کہ آپ خود ہی عزت سے استعفیٰ دے دیں۔‘‘ ان کے مطابق، فوج میں نظم و ضبط کی بحالی اولین ترجیح ہے اور غیر سنجیدہ سیاسی قیادتوں کی وجہ سے جو راستہ کھویا گیا تھا، اب اسے دوبارہ درست سمت میں لایا جائے گا۔

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 11 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 11 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 13 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 12 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 6 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 2 گھنٹے قبل





