حکومت نے 5 سال سے زائد پرانی گاڑیوں کی کمرشل بنیادوں پر درآمد کی اجازت دیدی
استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد پر موجود کسٹمز ڈیوٹیز کے علاوہ 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہوگی


حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل بنیادوں پر درآمد کی اجازت دے دی، وزارت تجارت نے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
وزارت تجارت کے نوٹی فکیشن کے مطابق امپورٹ پالیسی آرڈر 2022ء میں درکار ضروری ترامیم کردی گئی ہیں، استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمدات کی اجازت ماحولیاتی اور حفاظتی معیارات کی سخت تعمیل سے مشروط ہوگی۔
وزیر خزانہ کی سربراہی میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے گزشتہ ہفتے 24 ستمبر کو استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل بنیادوں پر درآمد کی منظوری دی تھی جس کے مطابق ای سی سی نے استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد سے متعلق سمری پر غور کیا اور تفصیلی بحث کے بعد تجاویز کی منظوری دی تھی۔
ای سی سی نے درآمدی پالیسی آرڈر 2022ء کی متعلقہ شقوں میں ترمیم کا فیصلہ کیا تاکہ استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دی جاسکے۔ ابتدائی طور پر صرف 5 سال سے پرانی نہ ہونے والی گاڑیوں کو 30 جون 2026ء تک درآمد کرنے کی اجازت ہوگی، جس کے بعد گاڑیوں کی عمر کی حد ختم کر دی جائے گی۔
ای سی سی کے فیصلے کے مطابق 5 سال سے کم عمر استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد پر موجود کسٹمز ڈیوٹیز کے علاوہ 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہوگی یہ اضافی ڈیوٹی 30 جون 2026ء تک نافذ العمل رہے گی جس کے بعد یہ ڈیوٹی ہر سال 10 فیصد کم کی جائے گی اور 2029-30 تک مکمل طور پرختم ہوجائے گی۔

مستونگ میں چند روز قبل لاپتا ہونے والے ڈی ایس پی نوشکی یوسف ریکی کی لاش برآمد
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل جنوبی افریقا کے دو اہم کھلاڑی باہر
- ایک گھنٹہ قبل

کئی ممالک غزہ امن فورس میں حصہ لینے پر آمادگی ظاہر کرچکے ہیں، امریکی وزیر خارجہ
- 5 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا کی پولیس کو بلٹ پروف گاڑیوں کی کمی کا سامنا
- 4 گھنٹے قبل

شیخ صالح الفوزان سعودی عرب کے نئے مفتیِ اعظم مقرر
- 2 گھنٹے قبل

’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ سے پہلی مرتبہ عام آدمی کو ریاست ماں کے جیسی ہونے کا حقیقی احساس ہوا،مریم نواز
- 4 گھنٹے قبل
اسلام آباد : خود کو گولی مارنے والے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر دوران علاج دم توڑ گئے
- ایک گھنٹہ قبل

گرم چائے پینا ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے زیادہ مفید قرار
- ایک گھنٹہ قبل

پی سی بی نے پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کو معطل کردیا،مگر کیوں؟
- 5 گھنٹے قبل

وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی
- ایک گھنٹہ قبل

عدالت کا سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کووزیر اعلی خیبرپختونخوا کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروانے کا حکم
- 2 گھنٹے قبل

یورپ جانیوالے تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، 40 افرادجاں بحق
- 3 گھنٹے قبل