سکیورٹی فورسز کا کوئٹہ اور شیرانی فتنۃ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن، 18 دہشتگرد ہلاک
دہشت گرد ایک بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے تاہم سی ٹی ڈی نے بروقت خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن کرکے ان کا منصوبہ ناکام بنا دیا


کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرک میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے فتنۃ الہندوستان کے خلاف بڑا آپریشن کیا۔ پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد مختلف تخریبی کارروائیوں اور سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، جس میں جدید ہتھیار اور بارودی مواد شامل ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گرد ایک بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے تاہم سی ٹی ڈی نے بروقت خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن کرکے ان کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
حکام کے مطابق علاقے میں مزید سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔
دریں اثنا، بلوچستان کے ضلع شیرانی میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخواج کے 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے،
واضح رہے کہ بلوچستان میں حالیہ مہینوں میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں بھی تیزی آئی ہے۔
گزشتہ روز کوئٹہ میں حالی روڈ پر ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے میں خودکش حملہ آور سمیت 6 دہشت گرد مارگئے تھے جبکہ 2 ایف سی اہلکاروں سمیت 10 افراد شہید اور 2 درجن سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس) کے مطابق اگست 2025 میں بلوچستان میں دہشت گردوں کے 28 حملے ہوئے جس کے نتیجے میں 52 افراد لقمہ اجل بنے جن میں 23 سیکیورٹی اہلکار، 21 شہری اور 8 عسکریت پسند شامل ہیں جبکہ 45 افراد زخمی ہوئے، جن میں 23 سیکیورٹی اہلکار اور 22 شہری شامل ہیں، عسکریت پسندوں نے کم از کم 5 افراد کو اغوا کیا، سیکیورٹی فورسز نے 50 عسکریت پسند ہلاک کیے، جو جون 2015 کے بعد سب سے زیادہ تعداد ہے۔

ہانیہ عامر کی بنگلادیشی یوٹیوبر کے گھر دعوت ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- an hour ago

فلپائن کے وسطی ساحلی علاقے میں 6.9 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، 60 سے زائد ہلاکتیں،کئی عمارتیں زمین بوس
- 6 hours ago

حکومت نے 5 سال سے زائد پرانی گاڑیوں کی کمرشل بنیادوں پر درآمد کی اجازت دیدی
- 3 hours ago

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- 4 hours ago

طالبان حکومت کی جانب سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز کی بندش پروازیں منسوخ، بینکنگ کا نظام مفلوج
- 5 hours ago

کراچی کی فضائی حدود میں طیاروں کوجی پی ایس سگنل میں دشواری کاسامنا
- 43 minutes ago

امریکی صدر کی پالیسیوں سے اختلاف کرنے والے فوجی جنرلز کو برطرف کرنے کی دھمکی
- 6 hours ago

گوگل کی جانب سے نئے سرچ چیٹ بوٹ اے آئی موڈ کو مزید بہتر بنادیا گیا
- an hour ago
امریکا میں ایک بار پھر شٹ ڈاؤن کا خدشہ ، حکومتی اداروں اور عام شہریوں کی زندگی پر کیا اثر پڑے گا؟
- 4 hours ago

پارٹی میں مایوسی پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
- 6 hours ago

ایف بی آر کاٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں 15دن کی توسیع کا اعلان
- 6 hours ago

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
- 6 hours ago