گوگل سرچ میں موجود اے آئی موڈ میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے تاکہ یہ ٹول ویژول یا تصویری سرچز کے لیے زیادہ کارآمد ثابت ہوسکے


گوگل کی جانب سے نئے سرچ چیٹ بوٹ اے آئی موڈ کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔
گوگل سرچ میں موجود اے آئی موڈ میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے تاکہ یہ ٹول ویژول یا تصویری سرچز کے لیے زیادہ کارآمد ثابت ہوسکے۔ کمپنی کے مطابق اس سے پہلے اے آئی موڈ سے جب تصاویر کے حوالے سے سوالات پوچھے جاتے تھے تو وہ بہت زیادہ ٹیکسٹ استعمال کرتا تھا۔
گوگل سرچ کے نائب صدر روبی اسٹین نے تسلیم کیا کہ اس طرح کی سرچز میں ٹیکسٹ کو دیکھنا مضحکہ خیز محسوس ہوتا تھا اور اسی وجہ سے کمپنی نے نئی اپ ڈیٹ کی ہے۔ اب جب صارف کی جانب سے کسی تصویر کے بارے میں پوچھا جائے گا تو یہ سرچ اے آئی چیٹ بوٹ زیادہ بہتر جواب فراہم کرے گا۔
گوگل سرچ یا نیا فیچر ملٹی ماڈل پر مبنی ہے یعنی آپ چیٹ بوٹ سے کسی تصویر یا ویڈیو کے ذریعے گفتگو کا آغاز کرسکیں گے۔ گوگل کا ماننا ہے کہ یہ فیچر شاپنگ کے حوالے سے زیادہ مددگار ثابت ہوسکے گا۔
اے آئی موڈ کے ابتدائی جواب کے بعد آپ فالو اپ سوالات کے ذریعے سرچ کو زیادہ بہتر بناسکیں گے۔کمپنی کے مطابق فیچر کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور یہ آنے والے ہفتوں میں تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- a day ago

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 2 days ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 days ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 21 hours ago

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 5 hours ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 21 hours ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 18 hours ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 4 hours ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 18 hours ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- a day ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 18 hours ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- a day ago









