قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حالیہ سیلاب کے دوران پنجاب اور سندھ حکومتوں نے قابل تحسین کام کیا، اور پیپلز پارٹی نے جہاں سراہا، وہیں خامیوں کی نشاندہی بھی کی


پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے مسلسل تنقید پر پارٹی خاموش نہیں رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا ساتھ دینے کا مطلب یہ نہیں کہ پنجاب حکومت تنقید کرے اور ہم برداشت کرتے رہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے نیک نیتی کے ساتھ ن لیگ کو حکومت سازی میں مدد دی اور دونوں جماعتوں کے درمیان تحریری معاہدہ بھی ہوا، مگر بدقسمتی سے اس معاہدے پر مکمل عمل درآمد نہیں ہوا۔
انہوں نے زور دیا کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں کو ماضی کے تلخ لہجے سے اجتناب کرنا چاہیے، کیونکہ ملک اس وقت کئی بڑے چیلنجز جیسے کہ دہشت گردی، بارڈر کی صورتحال اور معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حالیہ سیلاب کے دوران پنجاب اور سندھ حکومتوں نے قابل تحسین کام کیا، اور پیپلز پارٹی نے جہاں سراہا، وہیں خامیوں کی نشاندہی بھی کی۔ ان کے مطابق، بلاول بھٹو نے سیلاب کے دوران پنجاب حکومت سے بھرپور تعاون کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ماضی کے زخم بھلا کر آگے بڑھنا چاہتی ہے، مگر (ن) لیگ کے رہنما غیر مناسب زبان استعمال کرنے سے گریز کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بلاول بھٹو بردباری اور سنجیدگی کے ساتھ معاملات کو آگے بڑھا رہے ہیں اور ہم بھی اسی اصول پر چلنا چاہتے ہیں، لیکن تنقید کا جواب ضرور دیں گے۔

پہلگام واقعے پر مبنی پاکستانی ٹیلی فلم ’بے گناہ‘ کا پہلا ٹیزر جاری
- 6 گھنٹے قبل

پاکستانیوں کا ڈیٹا بیچنے والے 139 آن لائن پلیٹ فارمز بے نقاب
- 2 گھنٹے قبل

اگلا بجٹ اب ایف بی آر نہیں، وزارتِ خزانہ کا ٹیکس پالیسی آفس بنائے گا: وزیر خزانہ
- 4 گھنٹے قبل
قطر پر حملہ ہوا تو امریکا مداخلت کرے گا، صدر ٹرمپ کا ایگزیکٹو آرڈر
- 19 منٹ قبل

آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ جاری، صائم ایوب نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے
- 6 گھنٹے قبل

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 18 دہشت گرد ہلاک، 4 گرفتار
- 3 گھنٹے قبل

ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں کشیدگی ختم کرنے پر اتفاق
- 21 منٹ قبل

ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی، متعلقہ ادارے الرٹ
- 3 گھنٹے قبل

66 ہزار فلسطینی شہید: غزہ انسانی بحران کی انتہا پر پہنچ گیا
- چند سیکنڈ قبل

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 4 گھنٹے قبل

کراچی کی فضائی حدود میں طیاروں کوجی پی ایس سگنل میں دشواری کاسامنا
- 7 گھنٹے قبل

پودے آپ کے وائی فائی کی رفتار کیوں سست کر سکتے ہیں؟ نئی تحقیق حیران کن انکشافات کے ساتھ
- 4 گھنٹے قبل