صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ اور کارکنوں کی گرفتاری عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے،دفتر خارجہ
اسرائیل کو بار بار کی خلاف ورزیوں پر جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہئے، پاکستان فلسطینی عوام سے غیر متزلزل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے،ترجمان دفتر خارجہ


اسلام آباد: پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ اورروکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلوٹیلا پر سوار کارکنان کی غیر قانونی گرفتاری بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلوٹیلا میں 40 سے زائد سول جہاز اور 500 بین الاقوامی کارکن شامل تھے، کارکنان غزہ کے محصور عوام کے لیے انسانی امداد لے جا رہے تھے، اسرائیل کی کارروائی بے گناہ شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔
بیان ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہاکہ اسرائیل کی مسلسل جارحیت اور غیر قانونی ناکہ بندی سے 20 لاکھ فلسطینی متاثر ہیں، انسانی امداد روکنا اسرائیل کی بطور قابض قوت ذمہ داریوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ انسانی امداد کو روکنا چوتھے جنیوا کنونشن کی سنگین خلاف ورزی ہے ، فلسطینیوں تک بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے،ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر جواب دہ بنایا جائے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے اور غزہ کی غیر قانونی ناکہ بندی کے خاتمے پر زور دیتا ہے، فلوٹیلا پر سوار تمام کارکنان و رضا کاروں کو فوری رہا کیا جائے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کو بار بار کی خلاف ورزیوں پر جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہئے، پاکستان فلسطینی عوام سے غیر متزلزل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے اور 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی آزاد و خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیتا ہے۔
دفتر خارجہ پاکستان نے کہا ہے کہ القدس الشریف کو فلسطین کا دارالحکومت ہونا چاہئے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فورسز نے امداد لے جانے والی 40 سے زائد کشتیوں پر مشتمل فلوٹیلا کو گھیرے میں لیکر کارکنوں کو حراست میں لیا ، فلوٹیلا پر پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد بھی سوار ہیں۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- a day ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- a day ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- a day ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- a day ago

