آزاد کشمیر میں حکومتی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب،فریقین کے دستخط
فریقین کے درمیان معاملات کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے قانونی ایکشن کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو ہر 15 دن بعد میٹنگ کرے گی،رانا ثنا اللہ


مظفر آباد: آزاد جموں کشمیر میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے شرکا عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور حکومتی کمیٹی کے مابین مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد معاہدہ طے پا گیاہے جس کے بعد فریقین نے معاہدے پر دستخط کردیے۔
تفصیلات کے مطابق مظفرآباد میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام جائز مطالبات تسلیم کر لئے گئے ہیں۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ فریقین کے درمیان معاملات کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے قانونی ایکشن کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو ہر 15 دن بعد میٹنگ کرے گی۔
پریس کانفرس کے دوران پیپلز پارٹی کےرہنما اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ کچھ عناصر چاہتے تھے کہ حالات خراب ہوں مگر ان کے تمام منصوبے ناکام ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ کشمیر میں امن قائم رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں کی بجائے اب مسائل کمیٹی کے ذریعے حل کیے جائیں گے۔
مذاکراتی کمیٹی کے رکن وفاقی وزیر احسن اقبال نے اس معاہدے کو پاکستان، آزاد کشمیر اور جمہوریت کی جیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے تصادم کے بجائے مشاورت کو اور انا کے بجائے اتحاد کو ترجیح دی، جس کی وجہ سے یہ معاملہ پرامن طور پر ختم ہوا۔
اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدہ ہوچکا ہے، مظاہرین گھروں کو واپس جا رہے ہیں اور تمام سڑکیں کھل گئی ہیں۔
معاہدے کے نکات
وفاقی وزرا اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے کے نکات سامنے آگئے۔
معاہدے کے مطابق پرتشدد واقعات سے ہلاکتوں پر انسداد دہشت گردی کے تحت مقدمات درج ہوں گے، یکم اور 2 اکتوبر کو جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے گا، زخمیوں کو فی کس 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔
معاہدے میں طے پایا کہ شہداء کے خاندان میں ایک شخص کو 20 دن میں سرکاری نوکری دی جائے گی، مظفرآباد، پونچھ ڈویژن میں 2 اضافی سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ بنائے جائیں گے، دونوں بورڈ کا فیڈرل بورڈ سے الحاق کیا جائے گا۔
معاہدہ کے مطابق آزاد کشمیر حکومت 15 دن میں ہیلتھ کارڈ کیلئے فنڈز جاری کرے گی، حکومت پاکستان بجلی کی ترسیل کے نظام کی بہتری کیلئے 10 ارب روپے دے گی۔

ایک دن کے اضافے کے بعد سونا پھر ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

اولمپیئن ایتھلیٹ عبدالرشید دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
- a day ago

پریٹوریا میں ہاسٹل پر مسلح افراد کا حملہ،فائرنگ سے 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
- a day ago
پاکستان میں جاسوسی کے لیے اسرائیلی سافٹ ویئر استعمال ہورہا ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل
- a day ago

علی ظفر نے اپنی چوتھی اسٹیڈیو البم “روشنِی” کی پہلی جھلک جاری کر دی،20 دسمبرکو ریلیز ہو گی
- 18 hours ago

ڈیرہ بگٹی: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5بھارتی اسپانسرڈ خارجی جہنم واصل
- 21 hours ago

بائنانس سینئر لیڈرشپ کا پاکستان کا دورہ، حکومت کا ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطوں کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ
- a day ago

اسلام آباڈ سکوٹی حادثہ:جج کے بیٹے کی گاڑی سے جاں بحق 2 لڑکیوں کے خاندانوں نے ملزم کو معاف کردیا
- 20 hours ago

9 مئی فسادات :پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد
- a day ago

ایشیائی ترقیاتی بینک نےپاکستان کیلئے 38 کروڑ 10 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
- a day ago

بلوچستان : کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 100 علیحدگی پسندوں نے ہتھیار ڈال دیے
- a day ago

محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے، چند پاکستانیوں کی حوالگی کے معاملے پر برطانوی حکام سے بات چیت متوقع
- 18 hours ago








.jpg&w=3840&q=75)


