محکمہ موسمیات کی اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
لسبیلہ، آوران اور مکران کے ساحلی علاقوں میں بارش ہونے کی توقع ہے، کراچی، بدین، سجاول اور ٹھٹھہ میں چند مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک :محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
اسی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ پنجابب کے دیگر اضلاع راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، نارووال، حافظ آباد، سیالکوٹ، وزیر آباد، خوشاب، لاہور، قصور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، میانوالی، بھکر، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ اور گرد و نواح میں بارش ہونے کی توقع ہے۔
جبکہ خیبرپختونخوا کے اضلاع دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، پشاور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، بونیر، مالاکنڈ، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، نوشہرہ، صوابی، خیبر، اورکزئی، ہنگو، کرک، بنوں، وزیرستان اورکرم میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اسی طرح صوبہ بلوچستان میں لسبیلہ، آوران اور مکران کے ساحلی علاقوں میں بارش ہونے کی توقع ہے، کراچی، بدین، سجاول اور ٹھٹھہ میں چند مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے۔
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اورزیریں سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 18 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 43 منٹ قبل






