آزاد کشمیر میں امن کا قیام اور حالات کا معمول پر آ جانا خوش آئند ہے،وزیر اعظم کا معاہدے کا خیر مقدم
حکومت کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہے،عوامی مفاد اور امن ترجیح ہے اور آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے، وزیر اعظم

.jpg&w=3840&q=75)
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں امن کا قیام اور حالات کا معمول پر آ جانا خوش آئند ہے، عوامی مفاد اور امن ہماری ترجیح ہے، آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے۔
تفصیلات کے منطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے اور مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کو خراج تحسین پیش کیا ہے،انہوں نے مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کی انفرادی اور اجتماعی کاوشوں کو سراہتے ہوئے بھرپور شاباش دی۔
وزیراعظم نے اسے "پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کی بڑی کامیابی" قرار دیا اور کہا کہ امن کا قیام اور حالات کا معمول پر آ جانا خوش آئند ہے، سازشیں اور افواہیں آخر کار دم توڑ گئیں اور تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوئے الحمدللہ،وزیر اعظم نے مذاکرات کی کامیابی پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اراکین کا بھی شکریہ ادا کیا اور امن کے قیام پر مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہے،عوامی مفاد اور امن ترجیح ہے اور آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے، ان کا کہنا تھا کہ کشمیری افواہوں پر کان نہ دھریں، ان کے حقوق کے محافظ تھے اور رہیں گے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم پہلے بھی کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ تھے اور آئندہ بھی ان کے حقوق کا تحفظ کرتے رہیں گے، آزاد کشمیر کے مسائل پر ہمیشہ توجہ رہی ہے اور میری حکومت نے ہمیشہ ترجیح بنیادوں پر ان مسائل کو حل کیا۔
خیال رہے کہ آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج پر وزیراعظم شہباز شریف نے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے عوامی ایکشن کمیٹی کے اراکین سے مذاکرات کے کئی سیشن کئے اور بالآخر رات گئے فریقین کے درمیان تحریری معاہدہ طے پایا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے عوامی ایکشن کمیٹی سے طے پانے والے مذاکرات کو آزاد کشمیر، پاکستان اور جمہوریت کی فتح قرار دیا جبکہ عوامی ایکشن کمیٹی نے معاملات کے حل کے لیے خصوصی دلچسپی لینے پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا اندرونی معاملہ ہے جسے ہم نے بہترین طریقے سے حل کیا، کسی دوسرے ملک کو اپنے معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔

سندھ پولیس نے انٹرپول سے رینج روور اسپورٹ کی ٹریک لاگ کی تفصیلات طلب کر لیں
- 13 گھنٹے قبل

الحمدللہ، فلسطین میں جنگ بندی کے قریب ہیں ،وزیر اعظم کا حماس کے مثبت جواب پر ردعمل
- 7 منٹ قبل

اسرائیل غزہ پر جاری بمباری فوری طور پر بند کرے ،حماس امن معاہدے پر آمادہ ہے، ٹرمپ
- 2 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
- 3 گھنٹے قبل

فلوٹیلا شرکا سکیورٹی جیل میں قید، اسرائیلی وزیر بن گویر کا ویڈیو بیان منظر عام پر
- 13 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا حافظ نعیم سے رابطہ، صمود فلوٹیلا کے پاکستانیوں کی واپسی کی یقین دہانی
- 13 گھنٹے قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کاکنیئرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی کا دورہ، اساتذہ اور طالبات سےخصوصی گفتگو
- 21 منٹ قبل

حماس کا ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ پلان پر عملدرآمد کا اعلان، اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی پر آمادہ
- 2 گھنٹے قبل

آزاد کشمیر میں حکومتی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب،فریقین کے دستخط
- 2 گھنٹے قبل
ایف آئی اے کراچی کی کارروائی ، انسانی اسمگلنگ میں ملوث اہم اشتہاری ملزم گرفتار
- ایک منٹ قبل

اے ٹی ایف انڈر 12 انٹرکانٹینینٹل ٹینس چیمپئن شپ: پاکستان نے کولمبیا کو شکست دے دی
- 16 گھنٹے قبل

ناشتہ دیر سے کرنا: صحت اور عمر پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، تحقیق
- 16 گھنٹے قبل