ملزم سمندر کے راستے شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث تھاوہ شہریوں کو جیوانی کے راستے ایران اور عراق پہنچانے کا جھانسہ دیتا تھا،حکام

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ ( ایف آئی اے)کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نےکارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک اہم اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یہ کارروائی ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار کی ہدایت پر کی گئی، جس کے تحت انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم محمد علی سمندر کے راستے پاکستانی شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث تھا۔ وہ شہریوں کو جیوانی کے راستے ایران اور عراق پہنچانے کا جھانسہ دیتا تھا۔
ترجمان کا کہنا تھاکہ ملزم کی گرفتاری ایک متاثرہ شخص کی شکایت پر عمل میں لائی گئی، جس کو ملزم نے عراق میں ملازمت دلوانے کا وعدہ کرکے ڈیڑھ لاکھ روپے ہتھیائے تھے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق متاثرہ شہری کو بعد ازاں عراق سے ڈیپورٹ کرکے پاکستان واپس بھیجا گیا،تاہم بعد ازاں تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ محمد علی جیوانی کے راستے بیرون ملک غیر قانونی سفر کروانے والے ایک منظم گروہ سے رابطے میں تھا۔
حکام کے مطابق ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
ترجمان کامزید کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 17 گھنٹے قبل










