Advertisement
علاقائی

خیبر پختونخوا میں 4.3 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں تشویش

ہفتے کے آغاز میں بھی کراچی کے کچھ حصوں میں 3.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کا مرکز ملیر کے شمال مغرب میں تقریباً 7 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر اکتوبر 4 2025، 10:01 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
خیبر پختونخوا میں 4.3 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں تشویش

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 ریکارڈ کی گئی۔

پاکستانی محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق زلزلہ رات 8 بج کر 59 منٹ پر پٹن کے جنوب مشرق میں 22 کلومیٹر دور، زمین کے 31 کلومیٹر اندر ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلے کے باعث تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان تین بڑی ٹیکٹونک پلیٹوں — عربین، یورو-ایشین، اور انڈین پلیٹ — کے سنگم پر واقع ہے، جس کے باعث ملک میں متعدد فالٹ لائنیں موجود ہیں اور زلزلوں کا خطرہ مستقل رہتا ہے۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں بھی کراچی کے کچھ حصوں میں 3.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کا مرکز ملیر کے شمال مغرب میں تقریباً 7 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔

اس سے قبل، ستمبر میں خیبر پختونخوا کے علاقوں — چترال، پشاور، اور سوات — میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا تھا۔

Advertisement
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

  • 11 دن قبل
پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

  • 12 دن قبل
ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

  • 11 دن قبل
نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

  • 11 دن قبل
پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا

  • 10 دن قبل
وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ

  • 10 دن قبل
پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

  • 12 دن قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

  • 13 دن قبل
راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد

  • 10 دن قبل
پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

  • 11 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی

  • 10 دن قبل
پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

  • 11 دن قبل
رجحانات
Advertisement