سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ عموماً ایسی صورتحال میں سرحد پار جانے والے مویشی واپس کر دیے جاتے ہیں، تاہم اس بار ان کے ساتھ تشدد آمیز سلوک روا رکھا گیا


بھارتی فوج کی جانب سے پاکستان مخالف رویے کا ایک اور افسوسناک مظاہرہ سامنے آیا ہے، جہاں سرحدی علاقے تھرپارکر کے گاؤں سنورانی میں معصوم جانوروں کو نشانہ بنایا گیا۔
مقامی اطلاعات کے مطابق، بھارتی فورسز نے تحصیل ڈاہلی کے سرحدی گاؤں سنورانی میں پاکستانی شہریوں کی بکریوں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 5 بکریاں ہلاک جبکہ 15 شدید زخمی ہو گئیں۔ سوشل میڈیا پر واقعے کی تصاویر بھی گردش کر رہی ہیں، جن میں زخمی مویشی صاف دکھائی دے رہے ہیں۔
سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ عموماً ایسی صورتحال میں سرحد پار جانے والے مویشی واپس کر دیے جاتے ہیں، تاہم اس بار ان کے ساتھ تشدد آمیز سلوک روا رکھا گیا۔
متاثرہ مالکان کا دعویٰ ہے کہ زخمی بکریوں کی ٹانگیں تیز دھار آلات سے کاٹی گئیں، جس سے مویشیوں کو شدید تکلیف پہنچی ہے۔
یہ واقعہ نہ صرف سرحدی کشیدگی کو اجاگر کرتا ہے بلکہ انسانی ہمدردی کے تقاضوں کے برعکس بھارتی فورسز کے رویے پر بھی سوالیہ نشان بن گیا ہے۔
انڈونیشیا کے صدردو روزہ سرکاری دورے پرکل اسلام آباد پہنچیں گے
- ایک گھنٹہ قبل

محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے، چند پاکستانیوں کی حوالگی کے معاملے پر برطانوی حکام سے بات چیت متوقع
- ایک دن قبل

9 مئی فسادات :پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد
- ایک دن قبل

ڈیرہ بگٹی: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5بھارتی اسپانسرڈ خارجی جہنم واصل
- ایک دن قبل

اسلام آباڈ سکوٹی حادثہ:جج کے بیٹے کی گاڑی سے جاں بحق 2 لڑکیوں کے خاندانوں نے ملزم کو معاف کردیا
- ایک دن قبل
کراچی: پاک عمان بحریہ کی دوطرفہ جنگی مشق ثمرالطیب اختتام پزیر
- 40 منٹ قبل

بائنانس سینئر لیڈرشپ کا پاکستان کا دورہ، حکومت کا ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطوں کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل
پاکستان میں جاسوسی کے لیے اسرائیلی سافٹ ویئر استعمال ہورہا ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل
- ایک دن قبل

پریٹوریا میں ہاسٹل پر مسلح افراد کا حملہ،فائرنگ سے 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
- ایک دن قبل

علی ظفر نے اپنی چوتھی اسٹیڈیو البم “روشنِی” کی پہلی جھلک جاری کر دی،20 دسمبرکو ریلیز ہو گی
- 21 گھنٹے قبل

بلوچستان : کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 100 علیحدگی پسندوں نے ہتھیار ڈال دیے
- ایک دن قبل
سکیورٹی فورسز نے قلات میں بھارتی حمایت یافتہ 12 دہشت گرد ہلاک کردیئے
- ایک گھنٹہ قبل



.jpg&w=3840&q=75)






