مظلوم کسانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،متاثرہ مالکان کو بکریاں فراہم کی جائیں گی،گورنر سندھ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس ظالمانہ اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور حکم دیا کہ زخمی جانوروں کا فوری علاج کیا جائے۔


کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جانوروں پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ متاثرہ مالکان کو بکریاں فراہم کی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطاق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ بے زبان جانوروں کو نشانہ بنانا انتہائی قابلِ مذمت عمل ہے،مظلوم کسانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
بیان میں گورنر سندھ نے زخمی بکریوں کے علاج کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی اور کہ ایسا وحشیانہ رویہ کسی بھی مہذب معاشرے کو زیب نہیں دیتا۔
دوسری جا نب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس ظالمانہ اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور حکم دیا کہ زخمی جانوروں کا فوری علاج کیا جائے۔
انہوں نے متاثرین کو مالی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی اور کہا کہ بھارتی فورسز کا یہ ردِ عمل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
خیال رہے کہ تھرپارکر کے سرحدی گاؤں سنورانی میں بھارتی فورسز نے زیرو لائن کراس کرنے والی بکریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیے،یہ واقعہ گزشتہ شام ڈاہلی تحصیل کے قریب پیش آیا، اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ عام طور پر مویشی سرحد پار کرنے کی صورت میں واپس بھیجے جاتے ہیں، مگر اس بار بھارتی فوجیوں نے 8 بکریاں قتل کیں اور 54 کی ٹانگیں توڑ دیں۔

قومی اسمبلی کا اجلاس شروع،27 ویں آئینی ترمیم آج منظور ہونے کا قوی امکان
- 11 گھنٹے قبل

سندھ بھر میں دفعہ 144 کے تحت پابندیوں میں ایک ماہ کی توسیع
- 12 گھنٹے قبل

کیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام بنانے کے حوالے سے آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر کا تفصیلی بیان
- 7 گھنٹے قبل

امریکا غزہ کی پٹی میں کوئی فوجی نہیں بھیجے گا، پینٹاگون
- 12 گھنٹے قبل

حکومت کا 27ویں آئینی ترمیمی بل میں مزید ترامیم کا فیصلہ،اضافی ترامیم قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی
- 7 گھنٹے قبل

اسلام آباد : ضلع کچہری میں خودکش دھماکہ، ملک بھر میں بار ایسوسی ایشنز کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری
- 11 گھنٹے قبل

نمونیا کا عالمی دن، مہلک بیماری کے بارے میں شعور اجاگر کر کے اس سے بچا جا سکتا ہے
- 9 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں دو دن ہوشربا اضافے کے بعد معمولی کمی
- 8 گھنٹے قبل

27 ویں آئینی ترمیم، نواز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ پہنچ گئے
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب کی آبو ہوا انتہائی مضر صحت، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں آج دوسرے نمبر پر آ گیا
- 12 گھنٹے قبل

جنوبی کوریا : مارشل لاء کے نفاذ میں معاونت پر سابق وزیر اعظم اور خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ گرفتار
- 11 گھنٹے قبل
قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور
- ایک گھنٹہ قبل





.jpg&w=3840&q=75)





