بھارت کی طرف سے کسی بھی قسم کے ایڈونچرکو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا،خواجہ آصف
سیاسی طور پر مودی کو بھارت میں بہت زیادہ نقصان ہو رہا ہے اور ہم نے بھارت کو جو نقصان پہنچانا تھا، پہنچا دیا،وزیر دفاع


اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے کسی قسم کے ایڈونچرکو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا لیکن جو بھارت کو نقصان پہنچے گا اس متعلق یہ ضرورسوچیں گے۔
تفصیلات کےمطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کسی بھی ایڈونچر سے پہلے یہ ضرور سوچے گا کہ جواب میں اسے کیا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ سیاسی طور پر مودی کو بھارت میں بہت زیادہ نقصان ہو رہا ہے اور ہم نے بھارت کو جو نقصان پہنچانا تھا، پہنچا دیا، اُن کے بقول بھارت کے عوام بھی اس سے پوچھ رہے ہیں کہ ملک کے ساتھ کیا کِیا ہے۔
وزیرِ دفاع کا مزید کہنا تھا کہ بھارت عالمی سطح پر تنہا ہو رہا ہے جب کہ پاکستان کو مختلف ممالک کی طرف سے پذیرائی مل رہی ہے،ان کا مزید کہنا تھاکہ کچھ کرنے سے پہلے یہ سوچیں گے ضرور کہ مزید نقصان اٹھانا نہ پڑے، بھارت سمجھتا تھا ہمارا کوئی مقابلہ نہیں، یہ خطے کا لیڈرخود کو مانتے تھے۔
پروگرام میں غزہ کے حوالے سے وزیر دفاع نے کہا کہ غزہ میں جس دن امن ہوا اسرائیلی وزیراعظم کی اینڈ گیم اسٹارٹ ہوگی، اسرائیل کے وزیراعظم کےخلاف مقدمات ہیں،گرفتار ہوجائے گا، دعاکرتا ہوں غزہ میں جلد امن قائم ہو۔
وزیر دفاع نے کہا کہ مشتاق احمد کی رہائی کےلیے کوششیں جاری ہیں، وزیر خارجہ اسحاق ڈار مشتاق احمد اورت دیگر کی رہائی کےلیے کوشش کر رہے ہیں، یرغمالیوں کی ایک بڑی تعداد کو رہا کردیا گیا ہے۔
خواجہ آصف کامزید کہنا تھاکہ پاکستان کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا، تعلقات بہت دور کی بات ہے پاکستان نے کسی مرحلے پر اس طرف دیکھا تک نہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ نیا تنازع ہوا تو صبر نہیں کریں گے، پاکستان کو دنیا کے نقشے سے مٹا دیا جائے گا۔

غزہ جنگ بندی پر 90 فیصد معاملات طے ہو چکے ، اُمید ہے معاہدہ اسی ہفتے مکمل ہو جائے گا،مارکوروبیو
- 6 گھنٹے قبل

مظلوم کسانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،متاثرہ مالکان کو بکریاں فراہم کی جائیں گی،گورنر سندھ
- 8 گھنٹے قبل

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں زلزلے کےشدید جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کی اے لیول امتحانات میں امتیازی گریڈ حاصل کرنے والی ماہ نور سے ملاقات
- 8 گھنٹے قبل

ابرار احمد کے بعد ایک اور نامور کرکٹر رشتہ ازدواج سے منسلک ،ولیمے میں نامور کھلاڑیوں کی شرکت
- 9 گھنٹے قبل

مستقبل کے معماروں کو سلام،پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج اساتذہ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
- 9 گھنٹے قبل

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ : بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دیدی
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے، ائیرپورٹ پر شاندار استقبال
- 4 گھنٹے قبل

راولپنڈی اور لاہور کے مابین چلنے والی ٹرینوں کے کرایوں میں نمایاں اضافہ
- 10 گھنٹے قبل

ڈیڑھ سو رنگ وسیب کے،عجائب گھر لاہور میں وسیب کی تاریخی عمارتوں پر نمائش کا احوال
- 6 گھنٹے قبل

گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل اطالوی کارکن نے اسلام قبول کرلیا
- 8 گھنٹے قبل

مانسہرہ: زمین کےتنازع پر فائرنگ سے 4 افراد قتل اور 2 زخمی، ملزم گرفتار
- 9 گھنٹے قبل