آئندہ 24 گھنٹے کے دوران شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنےکا امکان ہے، محکمہ موسمیات


ملک کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسمِ سرما کی دوسری موسلا دھار بارش نے سردی میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جس کے باعث شہریوں نے گرم کپڑے، جیکٹس اور مفلر نکال لیے ہیں۔ اسلام آباد میں صبح سے ہی سیاہ گھنے بادل چھائے رہے، اور دونوں شہروں میں وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بارش ہوئی۔ نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن، میٹروول، بلدیہ ٹاؤن اور بفر زون میں بادل برسے۔ بارش ہوتے ہی نارتھ ناظم آباد بلاک جی میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں رات گئے ابر رحمت برس پڑا۔ ٹاؤن شپ، جوہرٹاؤن، لینک روڈ، ماڈل ٹاؤن فیروز پور روڈ سمیت پیکو موڑ، پنڈی اسٹاپ، قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ اور اکبر چوک کے اطراف بادل برسے جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنےکا امکان ظاہر کردیا۔
لاہور کے ساتھ ساتھ ملتان، فیصل آباد اور جھنگ میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔ لودھراں میں موسلادھار بارش سے شہر کی مختلف سڑکیں زیر آب آگئیں، بارش کے بعد شہر کے متعدد علاقوں کی بجلی کی سپلائی بھی معطل ہوگئی۔
پاکپتن اور کمالیہ میں گرج چمک کے ساتھ بادل جم کر برسے جبکہ چیچہ وطنی میں بارش کے دوران شہری اور دیہی علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ اور کبیر والا میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
ادھر خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بھی موسلادھاربارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، چارسدہ میں شبقدر اور ملحقہ علاقوں میں رات گئے وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ سوات کے میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی۔
خیبر پختونخوا کے بالائی علاقے کالام اور مالم جبہ کے پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی برفباری نے درجہ حرارت میں نمایاں کمی کردی۔
مانسہرہ اور مظفرآباد میں بھی رات گئے موسلادھاربارش ہوئی۔

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 19 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 19 hours ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- a day ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- a day ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 4 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago





