اسرائیل نےغزہ امداد لیجانے والے صمود فلوٹیلا کے 171 ارکان کو یونان اور سلوواکیہ ڈی پورٹ کردیا
خیال رہے کہ “صمود فلوٹیلا” میں دنیا کے مختلف ممالک سے 500 سے زائد کارکن شامل تھے، جن کا مقصد غزہ کی محصور آبادی تک امداد پہنچانا تھا


تل ابیب، اسرائیلی حکام نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کیلئے امداد لیجانے والے “گلوبل صمود فلوٹیلا” کے 171 ارکان کو حراست میں لینے کے بعد یونان اور سلوواکیہ ڈیپورٹ کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فلوٹیلا کے ارکان غزہ کے لئے انسانی امداد لے جا رہے تھے، جنہیں اسرائیلی نیوی نے بحیرۂ روم میں روکا اور اسرائیل کے اشدود بندرگاہ پرمنتقل کیا۔
اسرائیلی حکام کے مطابق ڈیپورٹ کیے گئے کارکنان میں معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل ہیں۔
اس حوالے سے اسرائیلی وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے غیرملکی رضاکاروں کوابتدائی تفتیش کے بعد انکے آبائی ممالک یا قریبی یورپی ریاستوں کوواپس بھیج دیا گیا۔
خیال رہے کہ “صمود فلوٹیلا” میں دنیا کے مختلف ممالک سے 500 سے زائد کارکن شامل تھے، جن کا مقصد غزہ کی محصور آبادی تک امداد پہنچانا تھا۔
دوسری جانب عالمی برادری کی طرف سے فلوٹیلا پرکارروائی کی مذمت کی جا رہی ہے، جبکہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے کہا ہے کہ اسرائیل کا یہ اقدام عالمی قوانین اورانسانی ہمدردی کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 7 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 7 hours ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago




