معاہدے کے بعد پاکستان نے نایاب اور قیمتی معدنیات کی پہلی کھیپ امریکہ روانہ کر دی
یہ معاہدہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کی ایک بڑی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔


اسلام آباد:پاکستان اور امریکہ کے درمیان 50 کروڑ ڈالر کے اہم معاہدے کے تحت پاکستان نے نایاب اور قیمتی معدنیات کی پہلی کھیپ امریکہ روانہ کردی ہے۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان کے جانب سے امریکہ روانہ کی گئی اہم دھاتوںمیں اینٹمونی (Antimony)، تانبا (Copper Concentrate)، اور نایاب ارضی عناصر شامل ہیں جن میں نیوڈیمیم (Neodymium) اور پراسیوڈیمیم (Praseodymium) شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق امریکہ کی کمپنی یو ایس اسٹریٹیجک میٹلز (US Strategic Metals) کے سی ای او اسٹیسی ڈبلیو ہیسٹی نے دی ہیں۔ یہ کمپنی ریاست میسوری میں واقع ہے اور اسی کمپنی کو یہ قیمتی معدنیات فراہم کی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ رواں سال ستمبر میں پاکستان کی فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن(ایف ڈبلیو او) اور یو ایس اسٹریٹیجک میٹلز کے درمیان ایک ایم او یو پر دستخط ہوئے تھے،جس کا مقصد پاکستان میں پولی میٹالک ریفائنری قائم کرنا ہے۔ تاکہ امریکہ کو درکار اہم معدنیات کی سپلائی یقینی بنائی جا سکے۔
یہ معاہدہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کی ایک بڑی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس کی وجہ سے دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط ہوں گے، اس سے نہ صرف پاکستان کے لیے قیمتی زرمبادلہ کا ذریعہ بنے گا، بلکہ ملک کی معدنیاتی و توانائی کی صنعت کو بھی عالمی سطح پر ایک نئی پہچان دے گا۔
امریکی محکمہ توانائی کی جانب سے تقریباً ایک ارب ڈالر مختص کیے جا رہے ہیں۔ تاکہ ان معدنیات کی کان کنی، پراسیسنگ اور مقامی صنعتوں میں استعمال کو فروغ دیا جا سکے۔

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 30 منٹ قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 5 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل





