راشن کارڈ کی مدد سے ہر ملازم مہینے میں تین ہزار روپے تک کی خریداری کرسکے گا، یہ آپ کی بہن اور بیٹی کی طرف سے ایک حقیر سا تحفہ ہے،مریم نواز


لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز نے ستھرا پنجاب پروگرام کے ڈیڑھ لاکھ ملازمین کو راشن کارڈ دینے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے’ ستھرا پنجاب‘ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منصوبے پر کام کرنے والے ملازمین کو زبردست کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا، مریم نواز ملازمین کی حوصلہ افزائی کیلئےستھرا پنجاب کی جیکٹ پہن کر آئیں۔
دوران تقریب وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ستھرا پنجاب کے ڈیڑھ لاکھ ورکرز کیلئے راشن کارڈ لانچ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیربلدیات نے اس پر کام شروع کردیا ہے اور انشاء اللہ اگلے مہینے لاہور میں آپ سے ملاقات کر کے سب کو راشن کارڈ دیے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ اس راشن کارڈ کی مدد سے ہر ملازم مہینے میں تین ہزار روپے تک کی خریداری کرسکے گا، یہ آپ کی بہن اور بیٹی کی طرف سے ایک حقیر سا تحفہ ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ’ ستھرا پنجاب ‘کے ورکرز نے شہروں اور دیہات کو صاف کر کے میرا سرفخر سے بلند کر دیاان کا کہنا تھا کہ سیلاب کے وقت ستھرا پنجاب کے ورکرز نے بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا، اور بہت اچھا کام کیا۔ پنجاب بھر میں صفائی پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔
وزیر اعلی نے مزید کہا کہ شہروں اور دیہات میں صفائی پروگرام کا آغاز مثالی ہے، اور سیلابی صورتحال کے دوران پنجاب حکومت اور انتظامیہ نےایک ٹیم بن کر کام کیا۔ ستھرا پنجاب کے ورکرز نے سیلاب زدہ علاقوں کو چمکا کر رکھ دیا، اور یہ نہ سمجھیں آپ کام کر رہے ہیں اور میں آپ کو دیکھ نہیں رہی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ستھرا پنجاب کے ورکرز نے انسانی بند بنا کر پانی کو روکا ہوا تھا۔ اور انہوں نے پنجاب کے چپے چپے کو صاف کیا۔ جب شہباز شریف کی حکومت ختم ہوتی تو صفائی کا نظام بھی ختم ہو جاتا تھا۔
مریم نواز نے کہا کہ سیلاب کے دوران سول ڈیفنس، ریسکیو، پولیس، کمشنرز، ڈپٹی کمشنر،کابینہ اورستھرا پنجاب کی ٹیموں نے بھر پور کام کیا، سیلاب کے دوران ستھرا پنجاب کی ٹیم نے انسانی زنجیر بنا کر سیلابی ریلے کو روک رہے تھے جبکہ ریسکیو کا کام ستھرا پنجاب کی ٹیم کا نہیں تھا لیکن انسانی ہمدردی کے پیش نظر دن رات کام کیا۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ ستھرا پنجاب کے ورکرزکو تصویر پرلگے کیچڑ کو صاف کرتے دیکھ کر خوشی ہوئی، ساہیوال میں ستھرا پنجاب کے ورکرز گلی محلوں میں اعلان کرکے کوڑا کڑکٹ اکٹھے کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں لوگوں کے خواب پورا کرنے کی کوشش کرتی ہوں، ستھراپنجاب کی ٹیم نے میرے خواب پورے کیے۔ مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ ستھرا پنجاب کی ڈیڑھ لاکھ فورس پر مشتمل ٹیم دنیا کی سب سے بڑی ٹیم ہے۔
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 2 دن قبل

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- 13 گھنٹے قبل

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 7 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 12 گھنٹے قبل

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- 10 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 6 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- ایک دن قبل

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- ایک دن قبل



