ایران: کردستان میں مسلح افراد کا چیک پوسٹ پر حملہ، پاسدارانِ انقلاب کے 2 اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی
ایران میں مختلف علیحدگی پسند عسکری جماعتیں متحرک ہیں جو فورسز پر حملوں میں ملوث رہی ہیں لیکن اب تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی،رپورٹس


تہرا ن: ایران کے مغربی صوبے کردستان میں ہونے والی مسلح جھڑپ کے دوران پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ پیر کی رات پیش آیا جب مسلح افراد نے کردستان کے شہر حزب اللہ اسکوائر کے قریب قائم ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دستی بم پھینکا، دستی بم پھٹنے کے بعد کچھ دیر فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تاہم اس سے مزید جانی نقصان نہیں ہوا اور تقریباً ایک گھنٹے بعد جھڑپ ختم ہوگئی۔
رپورٹس کے مطابق ایران میں مختلف علیحدگی پسند عسکری جماعتیں متحرک ہیں جو سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہی ہیں لیکن اب تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب کی بیت المقدس یونٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عالم دین علی رضا ولی زاده اور ایوب شیری کے طور پر ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حملے میں پاسداران انقلاب کے تین دیگر اہلکار شدید زخمی ہوئے جنھیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز حملہ آوروں کی تلاش میں ہیں اور جلد ان بزدل حملہ آوروں کو حراست میں لے لیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب گزشتہ ماہ جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان میں بھی مسلح افراد نے پولیس گاڑی پر حملہ کیا تھا جس میں دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔
خیال رہے کہ کردستان اور سیستان بلوچستان ایران کے وہ صوبے ہیں جہاں نسلی کرد اور بلوچ اقلیتیں اپنی آزادی کے لیے ریاست کے خلاف مسلح جدوجہد کر رہی ہیں۔

ماسکو فارمیٹ مشاورتی اجلاس: افغانستان کو آزاد، پُرامن ملک بنانے کے عزم کا اعادہ، اعلامیہ جاری
- an hour ago

حکومت نےآزاد کشمیر میں کل عام تعطیل کا اعلان کردیا ،نوٹیفکیشن جاری
- 4 hours ago

سپریم کورٹ کا 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں کی سماعت براہ راست نشر کرنے کا فیصلہ
- 5 hours ago

وزیرتجارت جام کمال کی ملائیشین وزیر برائے ڈیجیٹل سے ملاقات، مشترکہ منصوبوں کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال
- 5 hours ago

وزیراعلی مریم نواز کا’ ستھرا پنجاب‘ کے ورکرز کو راشن کارڈ دینے کا اعلان
- 3 hours ago

نیشنل گرڈ کمپنی نے 50ویں واپڈا انٹر یونٹ بیڈمنٹن مقابلے جیت لیے
- 4 hours ago

پاکستان میں آج رات سپر مون کا خوبصورت نظارہ کیا جا سکے گا
- 4 hours ago

فزکس کا نوبیل انعام کوانٹم ٹیکنالوجی میں انقلابی تجربات کرنے والے 3 سائنسدانوں کے نام
- 5 hours ago

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین سیریز کے ٹکٹس کی فروخت آج سے شروع، قیمت کیا ہو گی؟
- 5 hours ago

سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا،مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط متوقع
- an hour ago

وزیراعظم کے دورہ ملائیشیاکےحوالےسے دفتر خارجہ نے21 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا
- 34 minutes ago

اسرائیلی جیل میں ہم پر کتے چھوڑے گئے اوربدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا،سابق سینیٹر مشتاق
- 9 minutes ago