مشتاق احمد کا کردار فلسطینی عوام کے لیے عالمی سطح پر پاکستانی مؤقف کی ترجمانی کرتا ہے، جو قابلِ فخرامر ہے،وزیر خارجہ


اسلام آباد: وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے دورے سے واپسی پر سابق سینیٹر مشتاق احمد سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
ترجمان دفترِخارجہ کے مطابق گفتگو پاکستان کے سفیرعمان کے ذریعے کرائی گئی، مشتاق احمد خیریت سے ہیں اور ان کا حوصلہ بلند ہے،انہوں نے کہا کہ سابق سینیٹر9 اکتوبرکوپاکستان واپس پہنچیں گے جبکہ دفترِخارجہ نے ان کی وطن واپسی کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے جماعت اسلامی کے رہنما کے جذبے اور فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی پران کے عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا، فلوٹیلا میں انکی شمولیت جرات، استقامت اورانسانی ہمدردی کی روشن مثال ہے۔
اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ مشتاق احمد کا کردار فلسطینی عوام کے لیے عالمی سطح پر پاکستانی مؤقف کی ترجمانی کرتا ہے، جو قابلِ فخرامر ہے۔
قبل ازیں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مشتاق احمد خان کی رہائی پاکستان کی مؤثر سفارتی کاوشوں کا ثمر ہے، متعلقہ ادارے سابق سینیٹر کی واپسی کے انتظامات میں مصروف ہیں۔
سابق سینیٹر نے اس موقع پر پاکستانی دفترِخارجہ کی بروقت کاوشوں اورمکمل تعاون پرشکریہ ادا کیا اورکہا کہ وہ وطن واپسی کے بعد فلسطین سے متعلق اپنے تجربات قوم کے ساتھ شیئرکرینگے۔

وزیراعظم کے دورہ ملائیشیاکےحوالےسے دفتر خارجہ نے21 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا
- 6 hours ago

ماسکو فارمیٹ مشاورتی اجلاس: افغانستان کو آزاد، پُرامن ملک بنانے کے عزم کا اعادہ، اعلامیہ جاری
- 6 hours ago

اسرائیلی جیل میں ہم پر کتے چھوڑے گئے اوربدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا،سابق سینیٹر مشتاق
- 5 hours ago

سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا،مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط متوقع
- 6 hours ago

مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ جنگ بندی اور امن معاہدے کیلئے اہم مطالبات پیش کردیے
- 5 hours ago

پاکستان میں آج رات سپر مون کا خوبصورت نظارہ کیا جا سکے گا
- 9 hours ago

حکومت نےآزاد کشمیر میں کل عام تعطیل کا اعلان کردیا ،نوٹیفکیشن جاری
- 9 hours ago

ایران: کردستان میں مسلح افراد کا چیک پوسٹ پر حملہ، پاسدارانِ انقلاب کے 2 اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی
- 7 hours ago

نیشنل گرڈ کمپنی نے 50ویں واپڈا انٹر یونٹ بیڈمنٹن مقابلے جیت لیے
- 9 hours ago

فزکس کا نوبیل انعام کوانٹم ٹیکنالوجی میں انقلابی تجربات کرنے والے 3 سائنسدانوں کے نام
- 10 hours ago

وزیراعلی مریم نواز کا’ ستھرا پنجاب‘ کے ورکرز کو راشن کارڈ دینے کا اعلان
- 8 hours ago

ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ میں پندرہ سو سالہ ولادت باسعادت رسول اللہ ﷺکے موضوع پر کانفرنس کا انعقاد
- 4 hours ago