ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ میں پندرہ سو سالہ ولادت باسعادت رسول اللہ ﷺکے موضوع پر کانفرنس کا انعقاد
سیرت نبوی انسانوں کی آزادی کی نگہبان اور مشعل راہ ہے، ریاست مدینہ کی تشکیل سے نبی اکرم ﷺنے انسانی اجتماعیت کو تحفظ دینے کا دستور بنایا،مفتی عبد الخالق


لاہور: ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ کے قیام کی 25 سالہ تقریب پر پندرہ سو سالہ ولادت باسعادت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر کانفرنس کا انعقاد، مفتی عبد الخالق آزاد رائپوری نے خطاب میں کہا کہ شریعت انسانیت امن، خوشحالی اور ترقی کیلئے کردار ادا کرتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ کے قیام کی 25 سالہ تقریبات میں ڈائریکٹر جنرل ادارہ رحیمیہ مفتی عبد الخالق آزاد رائپوری، صدر مفتی مختار حسن، ڈاکٹر راو عبد الرحمن، عرفان یونس بٹ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی عبد الخالق آزاد رائپوری نے کہا کہ سیرت نبوی انسانوں کی آزادی کی نگہبان اور مشعل راہ ہے۔ ریاست مدینہ کی تشکیل سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انسانی اجتماعیت کو تحفظ دینے کا دستور بنایا۔
انھوں نے کہا کہ خلفائے راشدین کے زمانے میں ہی موجودہ پاکستانی جغرافیائی حدود میں دین اسلام کی شمع روشن ہو چکی تھی اس خطے نے دین اسلام کو اپنا قومی دین بنایا،ان کا کہنا تھا کہ ادارہ رحیمیہ دین اسلام کا قرآنی شعور نوجوان نسل میں پھیلا رہا ہے اس خطے کے اولیاء اللہ، محدثین نے انسانی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کیا۔ دین اسلام کی اساس پر قائم حکومت کمزور انسانوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔
مفتی عبد الخالق آزاد نے مزید کہا کہ دین اسلام پر قائم معاشرے میں رواداری اور انسانی حقوق کا تحفظ ہوتا ہے، انگریزوں نے اس خطے پر تسلط کے بعد یہاں کی بنیادی سیاسی، معاشی اور سماجی اقدار تبدیل کر دی، شریعت کے برعکس رومن لاء پر مبنی عدالتی نظام، قانونی نظام تشکیل دے کر انگریزوں نے انسانی حقوق ثبوتاژ کیے گئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے سماج کو قانون اور ڈسپلن کا پابند بنایا تاکہ بنیادی اخلاق کا عملی نظام قائم ہو۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں تربیت یافتہ سیاسی طاقت میں بدل دیا کہ وہ ابو جہل کے نظام کے خلاف متحد اور یکسو ہو گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے ذریعے سے عرب پوری دنیا میں ممتاز ہو گئے۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی مختار حسن کا کہنا تھا کہ آج ہمیں سوچنا ہے کہ ہماری اقدار کس بنیاد پر قائم ہوں گی مغرب کا نظام اور معاشرت مسلط ہوگی یا ہماری ویلیوز دین اسلام کی انسان دوستی پر مبنی اقدار پر قائم ہوں گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ہمارا نوجوان اپنی تاریخ سے نابلد ہے۔ اگر ہم نے آج قوم بننا ہے تو اپنی قومیت کو محفوظ کرنا ہے۔کسی بین الاقوامیت کے پروپیگنڈہ کا شکار نہ ہوں۔قومیت اپنی زبان اپنی زمین اور اپنی ویلیوز سے پیدا ہوتی ہیں۔اپنی دھرتی کو پہچانو اس کو سمجھو اور نو آبادیاتی بیانیے اور جھوٹی تاریخ کے پروپیگنڈہ سے بچو۔

خیبرپختونخوا اسمبلی: پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار خرم ذیشان سینیٹرمنتخب
- 17 گھنٹے قبل

سعودی عرب نے اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے نئی عمرہ پالیسی کا اعلان کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

ہزاروں طلبہ کوجدید اور اے آئی کی تربیت کیلئے سعودی عرب بھجوائیں گے،وزیراعظم
- 14 گھنٹے قبل

وزیر دفاع خواجہ آصف سے نٹالی بیکرکی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان ہمسائیوں کے ساتھ امن چاہتا ہے،افغان سرزمین سے دہشتگردی برداشت نہیں کرینگے،فیلڈ مارشل
- 15 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ماضی میں سیلز ٹیکس میں کیے گئے فراڈ پر اظہارِ برہمی،شفاف تحقیقات کی ہدایت
- 16 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل دیدی گئی، گورنر آج حلف لیں گے
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، دورہ عمان اور ایران کے حوالے سے آگاہ کیا
- 15 گھنٹے قبل

جنگ بندی میں افغان طالبان کی جانب سے فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیاں شامل ہیں، وزیرا طلاعات
- 41 منٹ قبل

ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو125 رنز سے شکست دے کرپہلی مرتبہ فائنل تک رسائی حاصل کر لی
- 15 گھنٹے قبل

پنجاب میں قبضہ مافیا کا راج ختم، پراپرٹی آرڈیننس منظور
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان اور افغانستان کا جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق، مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری
- 2 گھنٹے قبل






.webp&w=3840&q=75)






