اسرائیل حماس کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مکمل،تنظیم نے جنگ کے خاتمے کی ضمانت مانگ لی
یقینی بنانا ہوگا کہ جنگ کو دہرایا نہیں جائے گا، حماس رہنما خلیل الحیہ


اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور بھی مکمل ہوگیا جس میں قیدیوں کی رہائی کے شیڈول اور فوج کے انخلا کے طریقہ کار پر بات چیت ہوئی، مصر کے شہر شرم الشیخ میں بالواسطہ مذاکرات آج بھی جاری رہیں گے۔
مذاکرات میں آج قطری وزیراعظم شیخ محمدبن عبدالرحمان الثانی اور امریکی ثالث بھی شامل ہوں گے۔
مذاکرات میں شرکت کے لیے امریکی مندوب برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف اور ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈکشنر روانہ ہوچکے ہیں، ترک انٹیلی جنس چیف ابراہیم قالن کی قیادت میں ترکیہ کا وفد بھی مذاکرات میں شامل ہوگا۔
حماس کے اعلیٰ مذاکرات کار خلیل الحیہ نے مصری میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ڈیل پر تیار ہیں لیکن جنگ کے خاتمے کی ضمانت درکار ہے، یقینی بنانا ہوگا کہ جنگ کو دہرایا نہیں جائے گا۔ہم اسرائیل پر ایک لمحے کے لیے بھی بھروسہ نہیں کر سکتے۔
حماس کے ایک اور سینئر عہدیدار نے الجزیرہ کو بتایا ہے کہ منگل کے روز ہونے والے مذاکرات میں قیدیوں کی رہائی کے شیڈول اور فوج کے انخلا کے طریقہ کار پر بات چیت ہوئی، ہم اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کو مرحلہ وار اسرائیلی فوجی انخلا سے منسلک کرنا چاہتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حماس کے مطالبات میں غزہ میں مستقل اور جامع جنگ بندی، اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا، امداد کی بلارکاوٹ رسائی، بےگھر فلسطینیوں کی بحفاظت واپسی، غزہ کی تعمیر نو اور قیدیوں کا منصفانہ تبادلہ شامل ہیں۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق، حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا کہ تنظیم ایک ایسا معاہدہ چاہتی ہے جو “غزہ کے عوام کی امنگوں پر پورا اترے” اور تمام رکاوٹوں کو دور کرے۔
ان کے مطابق حماس کے مطالبات میں شامل ہیں:
جامع اور مستقل جنگ بندی
غزہ سے اسرائیلی افواج کا مکمل انخلا
انسانی و امدادی سامان کی آزادانہ فراہمی
بے گھر افراد کی واپسی اور غزہ کی فوری تعمیر نو
فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کا منصفانہ معاہدہ
فوزی برہوم نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو پر الزام لگایا کہ وہ مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، جیسا کہ وہ ماضی میں بھی کر چکے ہیں۔

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 4 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 4 hours ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 days ago




