Advertisement
تجارت

آئی ایم ایف مشن اور پاکستانی حکام کے مابین سٹاف لیول معاہدے میں غیرمعمولی پیشرفت

آئی ایم ایف مشن نے پاکستانی معیشت میں استحکام کی کوششوں کو سراہا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Oct 9th 2025, 9:34 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
آئی ایم ایف مشن اور پاکستانی حکام کے مابین سٹاف لیول معاہدے میں غیرمعمولی پیشرفت

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن اور پاکستانی حکام نے سٹاف لیول معاہدے میں غیرمعمولی پیشرفت کرلی ہے۔پاکستان اور آئی ایم ایف دوسرے ششماہی اقتصادی جائزہ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مذاکرات کے اختتام پر فریقین کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ نہ ہوسکا، آئی ایم ایف مشن سربراہ ایواپیٹرووا کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کئی شعبوں میں نمایاں پیشرفت کی ہے، آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کی شرائط پرعملدرآمد کو مضبوط قراردیدیا۔

ایوا پیٹرووا کی قیادت میں  آئی ایم ایف کی ٹیم نے 24 ستمبر سے 8 اکتوبر تک کراچی اور اسلام آباد کا دورہ کیا، اس دوران پاکستانی حکام کے ساتھ توسیعی فنڈ سہولت کے تحت دوسرے جائزے اور ریزیلیئنس کے تحت پہلے جائزے پر بات چیت ہوئی۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سٹاف لیول معاہدہ طے کرنے کیلئے مزید پالیسی مذاکرات جاری رکھنے پراتفاق ہوا، آئی ایم ایف مشن نے پاکستانی معیشت میں استحکام کی کوششوں کو سراہا ہے، آئی ایم ایف کا مالی نظم و ضبط برقرار رکھنے اور سیلاب متاثرین کی مدد پرزور دیا ہے۔

مہنگائی کو مقررہ ہدف تک رکھنے کیلئے سخت مالیاتی پالیسی برقرار رکھنے کی سفارش کی گئی، توانائی شعبے کی بحالی کیلئے ریگولرٹیرف ایڈجسٹمنٹ اور اصلاحات پراتفاق ہوا، سرکاری اداروں کے حجم میں کمی اور شفافیت میں بہتری پرگفتگو ہوئی۔

اعلامیہ کے مطابق کاروباری ماحول اور کموڈیٹی مارکیٹس کی آزادی کے اقدامات زیرغور ٓآئے، ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق ریفارمز کیلئے پاکستان کی کوششوں پر اظہاراطمینان کیا گیا۔

Advertisement
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 3 days ago
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 12 minutes ago
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • 4 hours ago
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 3 hours ago
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 4 hours ago
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • a day ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 3 days ago
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • a day ago
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 9 hours ago
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • a day ago
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • a day ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 3 days ago
Advertisement