لازلو کو یہ ایوارڈ ان کےدل کو چھو لینے والے اور بصیرت افروز ادبی کا م پر دیا گیا ہے، جوقیامت خیز حالات کے درمیان بھی فن کی طاقت کا یقین دلاتے ہیں ،کمیٹی


اسٹاک ہوم: سویڈن کی رائل سویڈش اکیڈمی نے 2025 کا نوبیل انعام برائے ادب ہنگری کے معروف ناول نگار اور اسکرین رائٹر لازلو کراسناہورکائی کو دینے کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکیڈمی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ لازلو کراسناہورکائی ایک معتبر اور متاثر کن کہانیاں لکھنے والے مصنف ہیں۔ ان کا طرزِ تحریر یورپ کے مشہور ادیب فرانز کافکا جیسا ہے، جو قاری کو گہرائی میں لے جاتا ہے اور سوچنے پر مجبور کر دیتا ہے۔
ادب کے نوبیل انعام کے فاتح کا فیصلہ 18 رکنی سوئیڈش اکیڈمی کرتی ہے اور عموماً اس مقصد کے لیے کسی مصنف کے زندگی بھر کے کام مدنظر رکھا جاتا ہے، کمٹی کے مطابق لازلو کرسز ناہور کائی ایسے مصنف ہیں جو مشکل وقت میں بھی آرٹ کی طاقت کو یقینی بناتے رہے۔
نوبیل کمیٹی کی جانب سے مزید بتای گیا کہ71 سالہ لازلو کو یہ ایوارڈ ان کے ”دل کو چھو لینے والے اور بصیرت افروز ادبی کام“ پر دیا گیا ہے، جو ”قیامت خیز حالات کے درمیان بھی فن کی طاقت کا یقین دلاتے ہیں“۔
BREAKING NEWS
— The Nobel Prize (@NobelPrize) October 9, 2025
The 2025 #NobelPrize in Literature is awarded to the Hungarian author László Krasznahorkai “for his compelling and visionary oeuvre that, in the midst of apocalyptic terror, reaffirms the power of art.” pic.twitter.com/vVaW1zkWPS
خیال رہے کہ وہ ہنگری کے دوسرے ادیب ہیں جنہیں ادب کا نوبل انعام ملا۔ اس سے پہلے امری کرتیز نے 2002 میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔
لازلو 1954 میں جنوب مشرقی ہنگری کے ایک چھوٹے سے شہر گیولا میں پیدا ہوئے، جو رومانیہ کی سرحد کے قریب واقع ہے،ان کا شمار یورپ کے منفرد طرزِ تحریر رکھنے والے ادیبوں میں ہوتا ہے۔ ان کا انداز مشکل، گہرا اور فکری ہوتا ہے، جسے بعض ناقدین نے ”جنونی“ بھی قرار دیا ہے۔ ان کی تحریر لمبے جملوں اور کم پیراگراف پر مشتمل ہوتی ہے، جو قاری کو ایک منفرد تجربے سے گزارتی ہے۔
ان کے ابتدائی ناولوں میں اکثر ہنگری سے لے کر جرمنی تک وسطی یورپ کے قصبوں اور دیہات کے ماحول کو دکھایا جاتا تھا مگر بعد کے تخلیقی کام میں قارئین کومشرق بعید تک لے جایا گیا۔
لازلو کے پہلے مشہور ناول ”Satantango“ نے 1985 میں شہرت حاصل کی، جو کمیونزم کے خاتمے سے پہلے ایک خستہ حال گاؤں کی زندگی پر مبنی ہے۔
نوبیل انعام کے ساتھ اس سال کی انعامی رقم 1.2 ملین امریکی ڈالر ہے۔ اس اعزاز کے ساتھ لازلو ان نامور ادیبوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں جن میں ٹونی موریسن، ارنسٹ ہیمنگوے اور کازوو اشی گورو جیسے عظیم نام شامل ہیں۔

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- an hour ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- a day ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 hours ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- a day ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- a day ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 5 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- a day ago







