تقریب میں خطاب کرتے ہوئے پی ایس ڈی ایف کے سی ای او احمد خان نے کہا کہ خواجہ سرا کمیونٹی کو ٹول کٹس کی فراہمی ایک تاریخی قدم ہے

لاہور میں پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ (PSDF) نے اپنے "پی ایس ڈی ایف – پہچان" پروگرام کے تحت 200 سے زائد خواجہ سرا افراد کو پیشہ ورانہ ٹول کٹس فراہم کیں تاکہ وہ مختلف شعبہ جات جیسے بیوٹی اینڈ گرومنگ، کلنری آرٹس، پرفارمنگ آرٹس، آئی ٹی، دستکاری اور ڈیجیٹل فری لانسنگ میں باعزت روزگار کا آغاز کر سکیں۔
یہ پروگرام وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ہنر مند پنجاب ویژن کا حصہ ہے، جس کا مقصد صنفی تفریق سے بالاتر ہو کر تمام افراد کو ہنر سیکھنے اور آمدنی بڑھانے کے مساوی مواقع فراہم کرنا ہے۔
تقریب میں خطاب کرتے ہوئے پی ایس ڈی ایف کے سی ای او احمد خان نے کہا کہ خواجہ سرا کمیونٹی کو ٹول کٹس کی فراہمی ایک تاریخی قدم ہے، جو نہ صرف انہیں باعزت روزگار کی راہ پر گامزن کرے گا بلکہ انہیں معاشی طور پر خودمختار بھی بنائے گا۔
ہر ٹول کٹ کو متعلقہ شعبے کی ضروریات کے مطابق تیار کیا گیا ہے تاکہ خواجہ سرا افراد فوری طور پر فری لانسنگ، چھوٹے کاروبار یا نوکری کے ذریعے اپنی معاشی سرگرمیوں کا آغاز کر سکیں۔
پروگرام کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس برائے ہنرمندی کے چیئرمین عدنان افضل چٹھہ نے کہا کہ "پہچان" پروگرام نہ صرف حکومت پنجاب کے وژن کی ترجمانی کرتا ہے بلکہ ایک جامع اور بااختیار معاشرہ تشکیل دینے کی عملی مثال بھی ہے۔ پاکستان میں 95 فیصد خواجہ سرا رسمی روزگار سے محروم ہیں، ایسے میں یہ اقدام ایک مثبت تبدیلی کی بنیاد بن سکتا ہے۔

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- a day ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- a day ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 9 hours ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- a day ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago
ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کردی
- 6 minutes ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 6 hours ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- a day ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 6 hours ago





