سی ایس ایس امتحان دینے والوں کیلئے بڑی خبر،ایف پی ایس سی نے اسامیوں کا اعلان کر دیا
سابق فاٹا کے امیدواروں کیلئے 15 نشستیں، آزاد کشمیر کے امیدواروں کیلئے 8 اور گلگت بلتستان کیلئے 4 اسامیاں مختص کی گئی ہیں


اسلام آباد: سینٹرل سپیرئیر سروسز (سی ایس ایس) کا امتحان دینے والے امیدوراوں کیلئے اہم خبر سامنے آئی ہے، فیڈرل پبلک سروس کمیشن(ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس امتحان 2024 کیلئے اسامیوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق مختلف وفاقی محکموں اور اداروں میں مجموعی طور پر 364 اسامیاں مختص کی گئی ہیں جن میں 247 نئی جبکہ 117 گزشتہ سالوں کی خالی اسامیاں شامل ہیں۔
ایف پی ایس سی کے مطابق اوپن میرٹ کے تحت 214، خواتین کیلئے 32، اقلیتوں کیلئے 118 اسامیاں مختص کی گئی ہیں۔
جاری کر دہ پریس نوٹ کے مطابق پنجاب کے امیدواروں کیلئے 179 نشستیں، خیبرپختونخوا کیلئے 48، بلوچستان کیلئے 31، سندھ (دیہی) کیلئے 32 نشستیں، سندھ (شہری) کیلئے 29 سیٹیں مختص کی گئی ہیں۔
اسی طرح سابق فاٹا کے امیدواروں کیلئے 15 نشستیں، آزاد کشمیر کے امیدواروں کیلئے 8 اور گلگت بلتستان کیلئے 4 اسامیاں مختص کی گئی ہیں۔
سی ایس ایس 2024 کے امتحانی نتائج کے بعد اہل امیدواروں کو مختلف گروپس میں الاٹمنٹ دی جائیں گی۔

قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد سونا ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
- 3 گھنٹے قبل

فیض حمید پر لگے الزامات سے متعلق انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے،آئی ایس پی آر
- 3 گھنٹے قبل

"حرا مانی اپنی زندگی انجوائے کرنا چاہتی ہیں تو انہیں کرنے دیا جائے: سلیم معراج
- ایک گھنٹہ قبل

اگرکوئی فرد واحد یہ سمجھتا ہےکہ اسکی سیاست ریاست سے بڑی ہے تو یہ ہمیں قبول نہیں ہے،ترجمان پاک فوج
- 4 گھنٹے قبل

حکومت کا سینئر سفارت کار طاہر حسین اندرابی کو نیا ترجمان دفتر خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

جتھوں کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، ریاست بلیک میل نہیں ہوگی: طلال چوہدری
- 3 گھنٹے قبل

دو سال تک دھوکا دیا گیا، اب انصاف چاہتی ہوں: نمرہ مہرا
- 3 گھنٹے قبل

جونیئر ہاکی کپ میں پاکستان اور بھارت کے مابین ٹاکرا منگل کو ہو گا
- 3 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
غزہ پر مظالم کے باعث انڈونیشیا نے اسرائیلی جمناسٹس کو ویزا دینے سے انکار کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

سوڈان میں مسجد پر حملہ، 13 شہری شہید، 21 زخمی،اقوام متحدہ کی شدید مذمت
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کا غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم
- 42 منٹ قبل

سانول عیسی خیلوی نے اپنے والد عطا اللہ عیسی خیلوی کے ہمراہ ان کا مشہور گیت " تھیواہ" ریلیزکردیا
- 4 گھنٹے قبل