رضاکاروں نے موقع پر موجود ملبے کو ہٹانے کے بعد 13 لاشیں اور متعدد زخمیوں کو نکال کرمقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے،ریسکیو


خرطوم:افریقی ملک سوڈان کے مغربی علاقے الفشر میں نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کی ایک مسجد پر حملے کے نتیجے میں کم از کم 13 شہری جاں بحق اور 21 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابو شوق کیمپ ایمرجنسی روم نامی رضاکار گروپ کا کہنا ہے کہ الفشر میں ابو شوق مسجد پر اچانک گولہ باری کی گئی، جس میں متعدد خاندان زخمی اور جاں بحق ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق کئی خاندانوں نے حال ہی میں آر ایس ایف کی پیش قدمی کے بعد ابو شوق محلے سے فرار ہو کر مسجد میں پناہ لی تھی۔
ریسکیو حکام کے مطابق رضاکاروں نے موقع پر موجود ملبے کو ہٹانے کے بعد 13 لاشیں اور متعدد زخمیوں کو نکال کرمقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
دوسری جانب سوڈان میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (او سی ائچ اے) نے الفشر میں حالیہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
اقوام متحدہ کی ایجنسی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ”الفشر، حالیہ بار بار ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔
واضح رہے کہ آر ایس ایف نے ابھی تک مسجد پر حملے پر کوئی بیان یا تبصرہ نہیں کیا جبکہ مئی 2024 سے الفشر میں سوڈانی مسلح افواج (ایس اے ایف) اور ان کے اتحادی گروپوں کے درمیان آر ایس ایف کے خلاف شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
پچھلے چند دنوں میں دونوں فریقین کے درمیان لڑائی میں شدت آگئی ہے، جس سے شہری علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور بے گھر خاندانوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- a day ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 18 hours ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- a day ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- a day ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 27 minutes ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago





