ٹورنامنٹ میں اکیس سال تک کی عمر کے کھلاڑی شریک ہوں گے، پاکستان کی جونیئر ٹیم کل اپنا افتتاحی میچ میزبان ملائشیا کے خلاف کھیلے گی


ویب ڈیسک:سلطان آف جوہر ہاکی کپ کل سے ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں شروع ہورہا ہے۔
قومی جونئیر ٹیم نے ہاکی اسٹیڈیم جوہر بارو میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا، ہیڈ کوچ کامران اشرف کی نگرانی میں مختلف ڈرلز کے ذریعے کھیل میں نکھارلانے کی کوشش کی گئی۔
اس ایونٹ میں اکیس سال تک کی عمر کے کھلاڑی شریک ہوں گے، پاکستان جونئیر ٹیم کل اپنا افتتاحی میچ میزبان ملائیشیا سے کھیلے گی۔
جبکہ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم اپنا دوسرا میچ انگلینڈ کے خلاف اتوار کو کھیلے گی، 14 اکتوبر بروز منگل روایتی حریف پاکستان اور بھارت ( pak vs india ) مدمقابل ہوں گے۔
اس حوالے سے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے کپتان حنان شاہد کا کہنا تھا کہ میچ سے پہلے واحد پریکٹس سیشن میں چیزوں کو بہتر کرنے کی کوشش کی ہے، انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایونٹ کا پہلا میچ بہت اہم ہوتا ہے۔
حنان شاہد کا کہنا تھا کہ ملائشیا کی اچھی ٹیم ہے، میزبان ملک کے خلاف میچ جیت کر اپنے اعتماد میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 days ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 8 minutes ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- a day ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- an hour ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 19 hours ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- a day ago








