طلال چوہدری نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ریاست اور حکومت اس مؤقف پر متفق ہیں کہ ہر فرد کو جمہوری حدود میں رہتے ہوئے احتجاج کا حق حاصل ہے


وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے واضح کیا ہے کہ ملک میں جتھوں کے ذریعے سیاست یا دباؤ ڈالنے کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ریاست کسی گروہ کی بلیک میلنگ قبول نہیں کرے گی۔ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) احتجاج کی آڑ میں بدامنی پھیلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے، لیکن افرا تفری اور تشدد کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
طلال چوہدری نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ریاست اور حکومت اس مؤقف پر متفق ہیں کہ ہر فرد کو جمہوری حدود میں رہتے ہوئے احتجاج کا حق حاصل ہے، مگر یہ حق آئین میں درج کچھ شرائط و ضوابط سے مشروط ہے۔
انہوں نے ٹی ایل پی کی ماضی کی سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس جماعت نے اپنے مظاہروں میں مسلح جتھوں کا استعمال کیا، جنہوں نے سیکیورٹی اداروں اور قومی و نجی املاک پر حملے کیے، جس کے نتیجے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور اہلکار شہید ہوئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے اقدامات سے نہ صرف پاکستان کا عالمی امیج متاثر ہوتا ہے بلکہ شہریوں کے ذاتی اثاثوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ لہٰذا، اب ملک میں جتھوں کے ذریعے مطالبات منوانے کا دروازہ بند ہونا چاہیے۔
انہوں نے اس احتجاج کے فلسطین اور غزہ کے نام پر کیے جانے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں جہاں جہاں غزہ کے لیے آواز بلند کی گئی، وہاں خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
طلال چوہدری کے مطابق، فلسطینی عوام نے اللہ کا شکر ادا کیا ہے کہ انہیں امن اور دوبارہ اپنے وطن میں آباد ہونے کا موقع ملا ہے۔ پاکستان سمیت تمام مسلم اور دیگر ممالک نے اس کے لیے جو سفارتی کوششیں کیں، ان کے نتیجے میں ایک امید کی کرن پیدا ہوئی ہے کہ اب فلسطین کو اس کا جائز حق ملنے جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ متعلقہ تمام فریق اس پیش رفت پر مطمئن ہیں کیونکہ اس معاہدے سے نہ صرف فلسطینی عوام کو حق ملا ہے بلکہ ظلم کرنے والوں کو بھی پیچھے ہٹنا پڑا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف سے نٹالی بیکرکی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
- 16 hours ago

جنگ بندی میں افغان طالبان کی جانب سے فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیاں شامل ہیں، وزیرا طلاعات
- an hour ago

ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو125 رنز سے شکست دے کرپہلی مرتبہ فائنل تک رسائی حاصل کر لی
- 15 hours ago

پاکستان اور افغانستان کا جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق، مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری
- 3 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کا ماضی میں سیلز ٹیکس میں کیے گئے فراڈ پر اظہارِ برہمی،شفاف تحقیقات کی ہدایت
- 17 hours ago

خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل دیدی گئی، گورنر آج حلف لیں گے
- 2 hours ago

پنجاب میں قبضہ مافیا کا راج ختم، پراپرٹی آرڈیننس منظور
- an hour ago

وزیراعظم شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، دورہ عمان اور ایران کے حوالے سے آگاہ کیا
- 16 hours ago

ہزاروں طلبہ کوجدید اور اے آئی کی تربیت کیلئے سعودی عرب بھجوائیں گے،وزیراعظم
- 14 hours ago

سعودی عرب نے اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے نئی عمرہ پالیسی کا اعلان کر دیا
- 2 hours ago

خیبرپختونخوا اسمبلی: پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار خرم ذیشان سینیٹرمنتخب
- 17 hours ago

پاکستان ہمسائیوں کے ساتھ امن چاہتا ہے،افغان سرزمین سے دہشتگردی برداشت نہیں کرینگے،فیلڈ مارشل
- 15 hours ago








