ڈی آئی خان: پولیس ٹریننگ سکول پر حملہ،6 جوان اور امام مسجد شہید، 6 خارجی جہنم واصل،آئی ایس پی آر
حملے کے دوران دہشتگردوں نے اسکول کمپلیکس کی مسجد کو بھی نشانہ بنایا ، عبادت گاہ کی بے حرمتی کی اور امام مسجد کو شہید کیا، آئی ایس پی آر


ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سکول پر خوارج نے حملہ کر دیا جس کو پولیس جوانوں نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ناکام بنا تے ہوئے 6 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا،جبکہ فائرنگ کے تبادلہ میں 6 جوان اور امام مسجد شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان پولیس ٹریننگ اسکول میں 10 اور 11 اکتوبر کی درمیانی شب حملہ کیا گیا، دہشتگردوں نے اسکول کی بیرونی سکیورٹی کو توڑنے کی کوشش کی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق رات کو ڈیوٹی پر مامور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنا دیے، دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی اسکول کے مرکزی دروازے سے ٹکرائی، دھماکہ کے بعد مختلف یونیفارمز میں ملبوس دہشت گرد سکول کے اندر داخل ہوگئے۔
ڈی ایس پی حافظ محمد عدنان نے بتایا کہ پولیس ٹریننگ اسکول میں آپریشن رات گئے مکمل کیا گیا جس میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے حصہ لیا۔
ڈی ایس پی کا مزید کہنا ہے کہ حملے میں 7 اہلکار شہید ہوئے جبکہ خودکش بمبار سمیت 6دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ حملے کے دوران دہشتگردوں نے اسکول کمپلیکس کی مسجد کو بھی نشانہ بنایا، دہشت گردوں نے عبادت گاہ کی بے حرمتی کی اور امام مسجد کو شہید کر دیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 6 بہادر پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا، شہید پولیس اہلکاروں میں تربیت پانے والے جوان بھی شامل تھے، جبکہ دہشتگردوں کے حملے میں 12 پولیس اہلکار اور ایک بے گناہ شہری زخمی بھی ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، بزدلانہ اور سفاکانہ کارروائی میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
دوسری جانب انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی ) خیبر پختونخوا نے کہا کہ اعلاقے کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے، سرچ اینڈ کلین آپریشن جاری ہے، آر پی او اور ڈی پی او کی قیادت میں کامیاب کارروائی کی گئی۔
آئی جی پی خیبرپختونخوا ذوالفقارحمید نے شہید جوانوں کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی،جبکہ کامیاب آپریشن میں حصہ لینے والے تمام افسروں و جوانوں کے لئے انعامات کا اعلان بھی کیا گیا۔
یاد رہے کہ دہشت گردوں نے گزشتہ رات تقریباً ساڑھے 8 بجے پولیس ٹریننگ اسکول ڈی آئی خان پر خودکش حملہ کیا تھا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پولیس ٹریننگ سنٹر پر خوارجی دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 7 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے جان دے کر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنایا، پولیس نے دلیری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔

ایک دن کی کمی کے بعد سونا پھر مہنگا،قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- 5 گھنٹے قبل

لاہور:مذہبی سیاسی جماعت کے احتجاج کے باعث اورنج ٹرین، میٹرو، اوراسپیڈو بس سروس تیسرے روز بھی معطل
- 6 گھنٹے قبل

سوموار کو فیصلہ ہو گا ، استعفیٰ منظور ہونے تک علی امین وزیراعلیٰ رہیں گے: گورنر کے پی
- 2 منٹ قبل

آسٹریلیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 3 افراد جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ گورنر کے پی فیصل کریم کو موصول
- 3 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی ڈیجیٹل معیشت کے نفاذ کو مصنوعی ذہانت کی مدد سے مزید مؤثر اور مربوط بنانے کی ہدایت
- 4 گھنٹے قبل

ٹی ایل پی کا غزہ جنگ بندی کے خلاف اسلام آباد کی طرف مارچ، سیکیورٹی ہائی الرٹ
- 2 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
شوبز انڈسٹری میں جنسی تعلق کا رجحان کافی حد تک ہے، سلیم معراج
- 2 گھنٹے قبل
ڈاکٹر خالد محمود نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب کا اضافی چارج سنبھال لیا
- 25 منٹ قبل

ایف آئی اے کی کارروائی ،نیب کو 15 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار
- 5 گھنٹے قبل

دہشت گردی کا الزام کسی ایک جماعت پر نہیں ڈالا جا سکتا: پی ٹی آئی
- 2 گھنٹے قبل

علی امین کا استعفیٰ تاحال منظور نہ ہو سکا، وزیراعلیٰ کو تحریک عدم اعتماد سے ہٹانے کی تیاری
- 4 گھنٹے قبل