امیر بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم خواجہ تعریف عرف طیفی بٹ مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق
امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کر کے دبئی سے لاہور لایا گیا تھا جس پر قتل کے متعدد الزامات تھے


رحیم یارخان میں گزشتہ رات ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں لاہور کے معروف امیر بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم خواجہ تعریف عرف طیفی بٹ مارا گیا۔ طیفی بٹ کو گزشتہ روز ہی دبئی سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق طیفی بٹ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ طیفی بٹ کو تفتیش کے لیے لاہور منتقل کیا جا رہا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ مقابلہ اُس وقت ہوا جب دورانِ منتقلی ملزم کے ساتھیوں نے پولیس وین پر حملہ کیا تاکہ طیفی بٹ کو چھڑایا جا سکے۔ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی اور اسی دوران طیفی بٹ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر مارا گیا،واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ طیفی بٹ کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کانسٹیبل نور حسن بھی زخمی ہوگیا۔
خیال رہے کہ امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کر کے دبئی سے لاہور لایا گیا تھا جس پر قتل کے متعدد الزامات تھے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کو دبئی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں عدالت نے طیفی بٹ سے پاکستان جانے سے متعلق سوال کیا، اس پر ملزم نے پاکستان جانے اور مقدمات کا سامنا کرنے کا کہا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ ملزم کی رضا مندی پر دبئی کی عدالت نے طیفی بٹ کو لاہور پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا، جہاں ملزم کا تفتیشی عمل مکمل کرنے کے لیے رحیم یارخان منتقل کیا جا رہا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 19 فروری کو لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب نجی سوسائٹی میں شادی کی تقریب کے دوران حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کو قتل کردیا تھا۔

27 ویں ترمیم: صدر مملکت کو تاحیات گرفتار نہ کرنے کی شق کثرت رائے سے منظور
- 17 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
وزیر اعظم کا وانا میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
- 15 گھنٹے قبل

نئی دہلی: لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب کار میں دھماکا، 9 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 18 گھنٹے قبل

سینیٹ اجلاس: 27ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور،اپوزیشن کا واک آؤٹ
- 19 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوامیں کارروائیاں،20خوارجی جہنم واصل
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
- 17 گھنٹے قبل
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
- 13 گھنٹے قبل

27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر جے یو آئی نے سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے نکال دیا
- 14 گھنٹے قبل

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں 4 نئے ڈینگی کیس رپورٹ ،28 مریض زیرِ علاج
- 18 گھنٹے قبل

27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے بعد پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا مستعفیٰ ہونے کا اعلان
- 18 گھنٹے قبل

وانا: سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشتگردوں کا کیڈٹ کالج پر حملہ ناکام، 2خارجی جہنم واصل
- 16 گھنٹے قبل

27 ویں ترمیم: فیلڈ مارشل کو قانونی استثنیٰ حاصل، وردی اور مراعات تاحیات ہوں گی
- 17 گھنٹے قبل














