مذہبی سیاسی جماعت کے احتجاج کا معاملہ،جڑواں شہروں میں راستے، میٹرو اور انٹرنیٹ دوسرے روز بھی بند
اسلام آباد آنے والے بیشتر راستے کنٹینرز لگا کر بند رکھے گئے ہیں، ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے، صرف مارگلہ روڈ کھلا ہے۔


اسلام آباد:مذہبی سیاسی جماعت کی جانب سے احتجاجی کال کے باعث جڑواں شہروں دوسرے روز بھی بند معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں،جبکہ انٹرنیٹ، میٹرو، الیکٹرک بسز اور دیگر راستوںکی بندش کے باعث تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ایکسپریس وے، فیض آباد اور آئی جی پی روڈ مکمل طور پر بند ہے، راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والا فیض آباد انٹرچینج بھی سیل ہے جبکہ کھنہ پل، کری روڈ اور ڈھوک کالا خان کے راستے بھی تا حال سیل ہیں۔
اسی طرح وارث خان، کمیٹی چوک، سکستھ روڈ، شمس آباد اور ایران روڈ بھی سیل ہیں،جبکہ راول روڈ، شاہین چوک، صدر اور پرانے ائیرپورٹ سے آنے والے راستے بھی مکمل بند ہیںجبکہ ائیرپورٹ جانے والے راستوں کی بندش کے باعث پروازوں میں تاخیر کی اطلاعات ہیں۔
ممکنہ احتجاج کے پیش نظر جڑواں شہروں میں میٹرو بس اور انٹرنیٹ سروس دوسرے روز بھی معطل ہے اور فیض آباد کے مقام پر پولیس کی بھارتی نفری تعینات ہے، فیض آباد میں تمام ہوٹلز کو بھی سیل کر دیا گیا ہے، جبکہ راستوں کی بندش کے باعث تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔
اسی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد آنے والے بیشتر راستے کنٹینرز لگا کر بند رکھے گئے ہیں، ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے، صرف مارگلہ روڈ کھلا ہے۔

راولپنڈی انتظامیہ نے شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے جبکہ ائیرپورٹ جانے والے راستوں کو بھی کنٹینر لگا کر سیل کر دیا گیا جس کے باعث پروازوں میں تاخیر ہو رہی ہے۔
دوسری جانب لاہور کے علاقے شاہدرہ میں مذہبی جماعت کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا، جبکہ مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے۔

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- a day ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 3 hours ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 4 hours ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- a day ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- a day ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 6 hours ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 3 hours ago





