13 اکتوبر سے ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز،ساڑھے 4 کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف
ستمبر 2024سے چھ ملک گیر مہم چلائی جا چکی ہیں جبکہ پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کے کیسز 11 لاکھ سے کم ہو کر آٹھ لاکھ تیس ہزار رہ گئے ہیں،عائشہ رضا

اسلام آباد:13 اکتوبر سے انسداد پولیو کی ملک گیر مہم کا آغاز ہونے جارہا ہے جس میں پانچ سال سے کم عمر کے 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس مہم کا اعلان فوکل پرسن برائے انسداد پولیو پروگرام عائشہ رضا فاروق نے پریس کانفرنس میں کیا۔
پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ چار لاکھ سے زائد پولیو ورکرز حصہ لے رہے ہیں اور چار کروڑ پچاس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ ستمبر 2024سے چھ ملک گیر مہم چلائی جا چکی ہیں جبکہ پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کے کیسز 11 لاکھ سے کم ہو کر آٹھ لاکھ تیس ہزار رہ گئے ہیں۔
پریس کانفرنس میں عائشہ رضا فاروق نے مزید بتایا کہ ملک سے اب تک 29 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا سے کیسز کی تعداد زیادہ سامنے آئی ہے ہر سال ستر لاکھ بچے پیدا ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے مہم کا ٹارگٹ بھی بدل رہا ہے۔
عائشہ رضا کا کہنا تھا کہ پولیو ویکسین مکمل محفوظ ہے اور عازمین حج بھی اس کو پی کر جاتے ہیں۔ فرنٹ لائن ورکرز سے غیر مناسب رویہ ٹھیک نہیں ہوتا۔ لوگوں کی نقل مکانی زیادہ ہونے کے باعث بھی ہماری مہم کا ہدف متاثر ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کی ذمہ داری صرف حکومت یا محکمۂ صحت کی نہیں بلکہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ والدین اور سرپرستوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بچو ں کو پولیو کے قطرے ضرور پلا ئیں ، پولیو ویکسین کے دو قطرے آپ کے بچے کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

آپریشن سندورکی ناکامی کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف جھوٹی اور گمراہ کن مہم شروع کر رکھی ہے،عطا تارڑ
- 8 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
ایک روز کے اضافے کے بعد سونا آج پھر سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی مالی سال 2025 میں59 لاکھ ریکارڈ ٹیکس گوشوارے جمع ہونے پر ایف بی آر حکام کی پزیرائی
- 4 گھنٹے قبل

مقبوضہ کشمیر طویل عرصے سے بھارت کے مظالم کا شکار ہے،کشمیر کی آزادی وقت کی ضرورت ہے،صدر مملکت
- 7 گھنٹے قبل

ڈرامہ’ یہ چوڑیاں‘ دوسرے ہفتے میں داخل ،لالی وڈ سپر اسٹار معمر رانا پہلی مرتبہ اسٹیج پر جلوہ گر
- 9 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کاجنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

لاہور کے بعد اسموگ نے دیگر شہروں کا بھی رخ کر لیا، فضائی آلودگی میں گوجرانوالہ سرفہرست
- 6 گھنٹے قبل

اوورسیز انوسٹر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سروے ،73 فیصدغیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اظہار اعتماد
- 9 گھنٹے قبل

امریکہ نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ٹوماہاک میزائل فراہم کرنےکی منظوری دیدی
- 5 گھنٹے قبل

وفاقی دارالحکومت میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 27 نئے کیسز رپورٹ،64 مریض زیر علاج
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب:سی ٹی ڈی کی مختلف اضلاع میں کارروائیاں، 18 دہشت گرد گرفتار، بارودی مواد برآمد
- 8 گھنٹے قبل

صوبائی حکومت نے تمام سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کردیا
- 9 گھنٹے قبل














