میری لیگل ٹیم استعفے کا قانونی اور آئینی نکات کے طور پر جائزہ لے گی جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا،گورنر فیصل کریم


پشاور:وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈ اپورکا استعفیٰ گورنر فیصل کریم کنڈی کو موصول ہونے کی تصدیق ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو آج علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ موصول ہوگیا جسے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے انسداد بدعنوانی بریگیڈیئر (ر)مصدق عباسی گورنر ہاؤس لے کرگئے۔
مصدق عباسی نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ گورنر ہاؤس کے کیئرٹیکر کے حوالے کیا اور کیئر ٹیکر نے استعفیٰ وصول کرکے رسید بھی دی جب کہ استعفے کی وصولی کی رسید پر ڈھائی بجے دوپہر کا وقت درج ہے۔
دوسری جانب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ آج ڈھائی بجے وزیرا علیٰ کا ہاتھ سے لکھا استعفی موصول ہوا ہے جس پر 11 اکتوبر کی تاریخ درج ہے، استعفے کی جانچ پڑتال اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اس پر باقاعدہ عملدرآمد ہوگا۔
گورنر نے مزیدکہا کہ میری لیگل ٹیم استعفے کا قانونی اور آئینی نکات کے طور پر جائزہ لے گی اور پھر آئینی و قانونی نکات کے مطابق جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ علی امین کے استعفے میں لکھا گیا ہے کہ میں تصدیق کرتا ہوں کہ میں نے بطور وزیراعلیٰ استعفیٰ دیا اور وفاداری کی بنیاد پر استعفیٰ دیا ہے۔

وزیر اعظم کی ڈیجیٹل معیشت کے نفاذ کو مصنوعی ذہانت کی مدد سے مزید مؤثر اور مربوط بنانے کی ہدایت
- 5 گھنٹے قبل

لیہ کے گردو نواح میں 5 شدت کا زلزلہ
- 6 منٹ قبل
ڈاکٹر خالد محمود نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب کا اضافی چارج سنبھال لیا
- 2 گھنٹے قبل

مذہبی جماعت کے کارکن پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنائے بیٹھے ہیں ، ڈی آئی جی لاہور
- 41 منٹ قبل

خیبرپختونخوا: نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے اجلاس 13 اکتوبر کو طلب
- 2 منٹ قبل

آسٹریلیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 3 افراد جاں بحق
- 5 گھنٹے قبل

ٹی ایل پی کا غزہ جنگ بندی کے خلاف اسلام آباد کی طرف مارچ، سیکیورٹی ہائی الرٹ
- 4 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
شوبز انڈسٹری میں جنسی تعلق کا رجحان کافی حد تک ہے، سلیم معراج
- 3 گھنٹے قبل

دہشت گردی کا الزام کسی ایک جماعت پر نہیں ڈالا جا سکتا: پی ٹی آئی
- 4 گھنٹے قبل

سوموار کو فیصلہ ہو گا ، استعفیٰ منظور ہونے تک علی امین وزیراعلیٰ رہیں گے: گورنر کے پی
- ایک گھنٹہ قبل

بھارت میں افغان وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس، خواتین صحافیوں کی غیر موجودگی پراعتراضات
- 38 منٹ قبل

یوکرین بحران: پیوٹن نے امریکی صدر کی کوششوں کی تعریف کر دی
- 44 منٹ قبل