سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ فیصلے مشاورت سے ہونے چاہئیں، محض طاقت اور اسلحے سے دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا الزام کسی ایک سیاسی جماعت یا فرد کے فیصلے پر نہیں تھوپا جا سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر خیبرپختونخوا میں غیرقانونی طور پر حکومت قائم کی گئی تو اسے تسلیم نہیں کیا جائے گا اور اسے کام کرنے نہیں دیا جائے گا۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا، اسد قیصر اور جنید اکبر نے کہا کہ تحریک انصاف ریاست، قانون اور شہداء کے ساتھ کھڑی ہے اور خیبرپختونخوا سمیت پورے ملک میں امن، ترقی اور استحکام چاہتی ہے۔
پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں آئینی تبدیلی کے راستے میں غیرآئینی رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں اور پارٹی کو مختلف انداز سے دباؤ میں لانے کی کوشش ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ان تمام افراد کے ساتھ ہے جنہوں نے وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ دہشتگردی کا الزام کسی ایک جماعت یا فیصلے پر نہیں ڈالا جا سکتا، ہمیں بتایا جائے کہ کون سے دہشت گرد کو ملک میں آباد کیا گیا ہے۔
سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ فیصلے مشاورت سے ہونے چاہئیں، محض طاقت اور اسلحے سے دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔ انہوں نے 2021 میں پیش کیے گئے اس منصوبے کا ذکر کیا جسے اس وقت کی حکومت نے مسترد کیا تھا، حالانکہ نیشنل سیکیورٹی کونسل میں مذاکرات کی راہ اپنانے کا فیصلہ ہوا تھا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں دہشت گردی میں نمایاں کمی آئی تھی، اور ساڑھے تین سال قبل افغانستان کے ساتھ مثبت تعلقات قائم تھے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو غداری سے نہ جوڑا جائے، ہم سب ملک کے وفادار ہیں۔ خیبرپختونخوا میں وزارتِ اعلیٰ کی تبدیلی ایک نئی شروعات ہے، نہ کہ کسی سے محاذ آرائی۔ جبکہ ہمیں گورنر راج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورننس کو مزید بہتر بنائے گی، اور اس وقت جو خلا پیدا ہوا ہے، اس نے حالات کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سہیل آفریدی کو وزارتِ اعلیٰ کے لیے موزوں امیدوار قرار دیا اور کہا کہ اگر صوبے میں غیرآئینی حکومت بنائی گئی تو اسے چلنے نہیں دیا جائے گا۔
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا کہ پارٹی اپنی حکومت کا دفاع بھرپور انداز میں کرے گی کیونکہ صوبے کا مینڈیٹ پی ٹی آئی کے پاس ہے، اور آئینی تبدیلی ہمارا حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت وزیراعلیٰ کی تبدیلی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے، تاہم نامزد وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی مکمل حمایت کی جائے گی۔ دیگر جماعتوں سے بھی رابطے ہوئے ہیں اور ان کا رویہ بھی مثبت ہے۔ پی ٹی آئی اپنے ووٹ کا تحفظ کرے گی۔

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- ایک دن قبل

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- ایک دن قبل
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- 8 گھنٹے قبل
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- 9 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- ایک دن قبل

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ
- ایک دن قبل
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- 8 گھنٹے قبل

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- 9 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- ایک دن قبل

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- 9 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- ایک دن قبل






.jpg&w=3840&q=75)
.webp&w=3840&q=75)

