صدر پیوٹن نے موجودہ امریکی صدر (واضح طور پر ان کا اشارہ ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف تھا) کی بین الاقوامی تنازعات کو حل کرنے کی کوششوں کو سراہا اور انہیں "مخلصانہ" قرار دیا


ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نوبل امن انعام کمیٹی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس باوقار انعام کی ساکھ اس وقت متاثر ہوئی جب ماضی میں ایسے افراد کو ایوارڈ دیا گیا جنہوں نے امن کے لیے کوئی نمایاں کردار ادا نہیں کیا۔
اپنے ایک ویڈیو پیغام میں صدر پیوٹن نے نوبل انعام کی تقسیم پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگرچہ یہ فیصلہ کرنا ان کی ذمہ داری نہیں کہ انعام کس کو ملنا چاہیے، تاہم تاریخ میں ایسے کئی واقعات ہوئے ہیں جہاں امن انعام ایسے افراد کو دیا گیا جن کا امن کے قیام سے کوئی حقیقی تعلق نہیں تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے فیصلوں نے نوبل امن انعام کی وقعت اور اعتبار کو مجروح کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "کسی کو انعام دے دیا گیا، صرف ایک یا دو ماہ کے بعد، آخر کس بنیاد پر؟ اس نے عملاً کوئی کام نہیں کیا تھا۔"
صدر پیوٹن نے موجودہ امریکی صدر (واضح طور پر ان کا اشارہ ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف تھا) کی بین الاقوامی تنازعات کو حل کرنے کی کوششوں کو سراہا اور انہیں "مخلصانہ" قرار دیا۔
انہوں نے یوکرین بحران کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر واقعی سنجیدگی سے اس پیچیدہ مسئلے کے پرامن حل کے لیے کوشاں ہیں۔
پیوٹن نے کہا، "کچھ معاملات میں انہیں کامیابی ملی ہے، کچھ میں نہیں، لیکن یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر امن کے قیام اور مسائل کے حل کے لیے سرگرم ہیں۔"
امریکی صدر کو نوبل انعام نہ دیے جانے کے حوالے سے پیوٹن نے محتاط مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ فیصلہ نہیں کر سکتے کہ وہ اس کے مستحق ہیں یا نہیں، لیکن ان کی کوششوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- 4 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- 5 گھنٹے قبل
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- 4 گھنٹے قبل

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ
- ایک دن قبل

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- 21 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- 21 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- ایک دن قبل

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- 4 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- 21 گھنٹے قبل
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- 5 گھنٹے قبل



.jpg&w=3840&q=75)


.webp&w=3840&q=75)


