یہ سیاسی پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب علی امین گنڈاپور نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ دیا


پشاور – خیبرپختونخوا میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس پیر، 13 اکتوبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں قائد ایوان کے انتخاب کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسمبلی اجلاس مذکورہ تاریخ کو منعقد ہوگا، جس میں پارٹی کے نامزد امیدوار سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب کرایا جائے گا۔
سلمان اکرم راجا نے سہیل آفریدی کو ایک پرجوش اور اہل نوجوان قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ قبائلی علاقے سے منتخب ہونے والے پہلے وزیراعلیٰ ہوں گے، جو ایک اہم تاریخی سنگ میل ثابت ہوگا۔
یہ سیاسی پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب علی امین گنڈاپور نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ دیا، جو باقاعدہ طور پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو موصول ہو چکا ہے۔
دوسری جانب، اپوزیشن جماعتیں بھی ممکنہ طور پر متفقہ امیدوار لانے کے لیے صلاح مشورے میں مصروف ہیں، تاہم تاحال کسی نام کا باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔

وانا: سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشتگردوں کا کیڈٹ کالج پر حملہ ناکام، 2خارجی جہنم واصل
- 10 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوامیں کارروائیاں،20خوارجی جہنم واصل
- 14 گھنٹے قبل

27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے بعد پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا مستعفیٰ ہونے کا اعلان
- 13 گھنٹے قبل
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
- 8 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
وزیر اعظم کا وانا میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
- 9 گھنٹے قبل

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں 4 نئے ڈینگی کیس رپورٹ ،28 مریض زیرِ علاج
- 13 گھنٹے قبل

سینیٹ اجلاس: 27ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور،اپوزیشن کا واک آؤٹ
- 13 گھنٹے قبل

27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر جے یو آئی نے سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے نکال دیا
- 8 گھنٹے قبل

27 ویں ترمیم: صدر مملکت کو تاحیات گرفتار نہ کرنے کی شق کثرت رائے سے منظور
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
- 11 گھنٹے قبل

نئی دہلی: لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب کار میں دھماکا، 9 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 12 گھنٹے قبل

27 ویں ترمیم: فیلڈ مارشل کو قانونی استثنیٰ حاصل، وردی اور مراعات تاحیات ہوں گی
- 11 گھنٹے قبل







