پاک افغان کشیدگی کو عوام کے درمیان جنگ قرار نہیں دیا جانا چاہیے، پاکستان کا درعمل
پاکستان کا جوابی ردِ عمل دہشت گردانہ ٹھکانوں، تربیتی مراکز اور ان مخصوص عناصر تک محدود رہا ہے، سکیورٹی ذرائع


افغانستان کی جانب سے مبینہ بلااشتعال جارحیت اور پاک فوج کے سخت ردعمل کے تناظر میں پاکستانی حکام کے مطابق اس کشمکش کو پاکستان اور افغانستان کی عوام کے درمیان جنگ قرار نہیں دیا جانا چاہیے۔
سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ حالیہ واقعات دراصل افغان عبوری حکومت، بعض عسکری گروہوں (جس میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج جیسی تنظیمیں شامل ہیں) اور ان کی حمایت کرنے والے حلقوں کی طرف سے مسلط کیے گئے ہیں، جن کے پیچھے بعض حلقوں نے بیرونی اثر و نفوذ بشمول بھارت کا نام بھی لیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کا جوابی ردِ عمل دہشت گردانہ ٹھکانوں، تربیتی مراکز اور ان مخصوص عناصر تک محدود رہا ہے جو براہِ راست یا بلاواسطہ طور پر پاکستانی حدود میں جارحیت میں ملوث تھے۔
پاکستان کا مقصد افغان عوام یا عام شہریوں کو ہدف بنانا نہیں ہماری کارروائیاں صرف اُن ٹھکانوں اور نیٹ ورکوں کے خلاف ہیں جو پاکستان کے خلاف دہشت گردی اور حملوں میں براہِ راست ملوث ہیں۔
حکام نے مزید کہا کہ پاک فوج اور دیگر ادارے حدِ دفاع کی پاسداری کرتے ہوئے محتاط انداز میں کارروائی کر رہے ہیں تا کہ غیر متعلقہ افراد کو نقصان نہ پہنچے، اور اس کے ساتھ ساتھ مستقبل میں کسی بھی بیرونی جارحیت یا دہشت گردی کا جواب مزید مؤثر انداز میں دینے کا حق پاکستان کے پاس محفوظ ہے۔
ذرائع نے اس بات پر زور دیا کہ یہ تنازعہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان بنیادی اختلاف نہیں بلکہ ان عناصر کے خلاف ہے جو بیرونی سرپرستی میں خطے میں عدم استحکام پیدا کر رہے ہیں۔
بیانیے کے مطابق مقامی امن بحال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ مسئلے کو صحیح فریقین اور اداروں تک محدود رکھتے ہوئے حل کیا جائے۔

سوئٹزرلینڈ کے سیاحتی مقام پر نیو ایئر نائٹ پر دھماکا، 40افراد جاں بحق ، متعدد زخمی
- 6 گھنٹے قبل

جہلم: ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بدانتظامی پر ایم ایس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
- 8 گھنٹے قبل
نئے سال کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ نئی تاریخی بلندیوں پر پہنچ گئی، ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس سے تجاوز
- 6 گھنٹے قبل

پلوامہ حملہ غیرملکی نہیں بلکہ بی جے پی کی سازش کا حصہ تھا، بھارتی سیاستدان کا انکشاف
- 6 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
کاروباری حضرات کیلئے اچھی خبر:نئے سال کے پہلے روز سونا ہزاروں روپے سستا
- 8 گھنٹے قبل

سالِ نو کی آمد کے ساتھ ہی پہاڑوں پر پہلی برفباری نے قدرت کے حسین نظارے بکھیر دیے
- 8 گھنٹے قبل

سال 2025 میں کون کونسی مشہور شوبز شخصیات انتقال کر گئیں؟
- 5 گھنٹے قبل

27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کا معاملہ، پی ٹی آئی سینیٹر کے خلاف نااہلی کا ریفرنس دائر
- 8 گھنٹے قبل

گلوکارہ میگھا اور گلوکار مشتاق چھینہ کے سال نو پر ویڈیو سونگ ریلیز
- 7 گھنٹے قبل

دورہ لاہور کے بعدسہیل آفریدی نے کراچی جانے کااعلان کردیا
- 5 گھنٹے قبل

تیل و گیس کی ترسیل کی سپلائی چین کی ڈیجیٹائز یشن سے ان مصنوعات کی سمگلنگ کی روک تھام ممکن ہوگی،وزیر اعظم
- 3 گھنٹے قبل

گھانا : پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےنبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے کو گرفتار کرلیا
- 7 گھنٹے قبل



.webp&w=3840&q=75)






