مذہبی جماعت کا احتجاج،وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں سڑکیں تیسرے روز بھی بند، سکیورٹی کے سخت انتظات
احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی کی شاہراہوں پر تاحال کنٹینرز کھڑے ہیں اور راستے بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے


مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں سڑکیں تیسرے روز بھی بند ہیں۔ جبکہ فیض آباد مری روڈ پر اسلام آباد کی سمت ٹریفک سنگل لائن میں رواں دواں ہے۔ دونوں شہروں میں سخت سکیورٹی انتظامات نافذ ہیں اور پولیس و رینجرز کے اضافی دستے تعینات کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد اور راولپنڈی کی مرکزی شاہراہوں پر اب بھی کنٹینرز موجود ہیں جس کے باعث شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ میٹرو بس سروس اور لوکل ٹرانسپورٹ بدستور بند ہے، جس سے ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کا رش بڑھ گیا ہے۔ مارکیٹیں اور کاروباری مراکز بھی بند ہیں، جبکہ ایکسپریس وے، آئی جے پی روڈ اور فیض آباد انٹرچینج مکمل طور پر سیل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ائیرپورٹ جانے والے راستوں کو بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ دونوں شہروں میں انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل ہے، تاہم بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ تعلیمی ادارے بند ہیں اور کئی مقامات پر شہریوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
راولپنڈی کے مختلف مقامات، خصوصاً مری روڈ پر کنٹینرز لگے ہوئے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
دوسری طرف موٹروے حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایم ون پشاور اور ایم ٹو لاہور کے راستے ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بحال کر دیے گئے ہیں۔ تاہم جڑواں شہروں میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے اور عوام کو نقل و حرکت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام کا 27 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کی معروف ادبی شخصیت ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کر گئیں
- 42 منٹ قبل

مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد 27 ویں آئینی ترامیم کا مسودہ آج سینیٹ پیش کیا جائے گا
- 6 گھنٹے قبل
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کے نفاذ میں 7 دن کی توسیع
- 6 گھنٹے قبل

حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر مذاکرات کامیاب
- 2 گھنٹے قبل

جعل سازی سے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش ناکام،افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
- ایک دن قبل

امریکا اور اسرائیل کے درمیان غزہ سیز فائر اور انتظامی فیصلوں پر اختلافات شدت اختیار کر گئے
- 5 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ایاک بار پھر بڑا اضافہ
- ایک گھنٹہ قبل

جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈورکی جیل میں ہونے والے ہنگاموں سے 31 افراد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی آبو ہوا آج بھی انتہائی مضرِ صحت
- 4 گھنٹے قبل






.jpg&w=3840&q=75)






