لاہور کے بعد کراچی میں مذہبی سیاسی جماعت کا احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ، مختلف سڑکیں بند
لاہور میں بھی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر متعدد راستے بند کر دیے گئے، جبکہ اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس سروس معطل کر دی گئی


کراچی:پنجاب کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی مذہبی جماعت کی جانب احتجاج کی کال دی گئی ہے، جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں جلاؤ گھیراؤ کے واقعات پیش آئے، احتجاج کے باعث متعدد شاہراہیں بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیو کراچی کے نالہ اسٹاپ پر مذۃبی جماعت کے کارکنان نے احتجاج کیا، جہاں مشتعل مظاہرین نے گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور شیشے توڑ دیے۔
اسی طرح نارتھ کراچی فور کے چورنگی پر بھی مظاہرین نے سڑک بلاک کردی، جس سے ٹریفک جام اور عوامی پریشانی میں اضافہ ہوگیا۔
ڈی آئی جی ویسٹ عرفان علی بلوچ کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مظاہرین کو شیلنگ کے ذریعے منتشر کر دیا،ان کا مزید کہنا تھا کہ نیو کراچی، سندھ ہوٹل اور فور کے چورنگی کے اطراف صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے اور ٹریفک بحال کروا دی گئی ہے۔‘
ڈی آئی جی نے مزید بتایا کہ ’پتھراؤ اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والے 5 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری علاقے میں تعینات ہے۔‘
دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں خصوصاً مریدکے میں بھی صورتحال کشیدہ رہی، جہاں پولیس اور رینجرز نے آپریشن کرکے جی ٹی روڈ خالی کروالی،لاہور میں بھی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر متعدد راستے بند کر دیے گئے، جبکہ اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس سروس معطل کر دی گئی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق داروغہ والا سے سلامت پورہ، ایوانِ عدل سے پی ایم جی تک، کرول گھاٹی رنگ روڈ، شنگھائی پل اور چونگی امر سدھو کے دونوں اطراف سڑکیں بند ہیں۔
اسی طرح ٹھوکر نیاز بیگ سے بابو صابو، اسکیم موڑ سے یتیم خانہ چوک، سمن آباد سے اسکیم موڑ اور لِلیانی کی سڑکیں بھی بند کی گئی ہیں۔

پی ٹی آئی کا چیف جسٹس کو خط، سہیل آفریدی سے حلف لینے کی اپیل
- a few seconds ago

پاک افغان سرحدی کشیدگی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ، ہزاروں پوائنٹس کی کمی
- 2 hours ago

راشد خان نے ون ڈے کرکٹ میں وسیم اکرم اور ثقلین مشتاق کا ریکارڈ برابر کر دیا
- 3 hours ago

غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کیلئےوزیراعظم مصر پہنچ گئے
- 2 hours ago

جب تک علی امین کا استعفی منظور نہیں ہوتا، وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر آئینی تصور ہوگا، فیصل کریم
- 2 hours ago

سابق وزیراعلیٰ سیاسی نہیں، گھریلو جھگڑے کی وجہ سے گئے ، عظمیٰ بخاری
- 7 minutes ago

بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس ٹو لہ سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی
- 3 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
غزہ امن معاہدہ مشرقِ وسطیٰ کے ایک نئے تاریخی دور کا آغاز ہے،ٹرمپ کا اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب
- 18 minutes ago

پشاور:شوہر نے بیوی اور 2 بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی
- 3 hours ago

اگر 26 ویں آئینی ترمیم نہ ہوتی تو یحییٰ آفریدی چیف جسٹس نہ بن پاتے،جسٹس جمال مندو خیل
- 2 hours ago

نیب ملتان کی کارروائی ، 48 ارب روپے کے فراڈ میں ملوث ملک عبدالحئی کراچی سے گرفتار
- 3 hours ago

برمنگھم :سابق ٹیسٹ کرکٹر 95 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 2 hours ago