چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے اور آگ لگنے کے باعث دو افراد جاں بحق ہو گئے،جبکہ ہائی وے پر کار میں جانے والی خاتون حادثہ میں زخمی ہو گئی،مقامی پولیس


میسا چوسٹس:امریکی ریاست میساچوسٹس میں مین ہائی وے پر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا،جس کے باعث 2افراد جاں بحق جبکہ راہ گیر خاتون زخمی ہو گئی۔
رپورٹس کے مطابق میساچوسٹس پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ روز علی الصبح میساچوسٹس میں ایک ہائی وے کے ساتھ ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس سے آس پاس کے علاقوں میں دھواں پھیل گیا جس کے بعد بڑی شاہراہ کو مجبوراً بند کرنا پڑا۔
پولیس حکام کے مطابق چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے اور آگ لگنے کے باعث دو افراد جاں بحق ہو گئے،جبکہ ہائی وے پر کار میں جانے والی خاتون حادثہ میں زخمی ہو گئی،گاڑیوں اور کاروں میں گزرنے والے لوگوں کی طرف سے لی گئی ویڈیوز میں، بکھرے اور بھڑکتے ہوئے ملبے کو دیکھا جاسکتا ہے، انٹراسٹیٹ 195 طیارے سے دھواں اٹھتا دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ طیارہ نیو بیڈفورڈ ریجنل ہوائی اڈے پر اترنے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم حکام نے یہ بھی بتایا کہ ایسا نہیں لگتا کہ پائلٹ نے ہوائی اڈے کو فلائٹ پلان یا مسافروں کی تفصیلات فراہم کی تھیں۔
دوسری جانب ریاستی محکمہ نقل و حمل کے مطابق، حکام نے حادثے کے قریب اطراف کی سڑکوں پر دونوں سمتوں میں جانے والی ٹریفک کو بند کر دیا ہے۔

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- a day ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- a day ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- a day ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 days ago





