ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق، پاکستان اس موقع کو دو طرفہ تعمیری مذاکرات کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے تاکہ حالیہ کشیدہ صورتحال کا پائیدار اور پرامن حل تلاش کیا جا سکے۔

.jpg&w=3840&q=75)
اسلام آباد: پاکستان نے افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی کا فیصلہ کر لیا ہے، جو آج شام 6 بجے سے نافذ العمل ہو چکی ہے اور آئندہ 48 گھنٹوں تک جاری رہے گی۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان رجیم کی طرف سے جنگ بندی کی باضابطہ درخواست موصول ہوئی، جس پر پاکستان نے علاقائی استحکام اور کشیدگی میں کمی کی خاطر سیز فائر پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق، پاکستان اس موقع کو دو طرفہ تعمیری مذاکرات کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے تاکہ حالیہ کشیدہ صورتحال کا پائیدار اور پرامن حل تلاش کیا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق، پاکستان کی طرف سے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق جبکہ افغان جانب سے وزیر خارجہ یا اعلیٰ حکومتی عہدیدار بات چیت میں شریک ہو سکتے ہیں۔
سیز فائر کے آغاز کے ساتھ ہی دونوں جانب سرحدی علاقوں میں صورتِ حال پُرامن ہے، تاہم سیکیورٹی فورسز کو مکمل چوکس رکھا گیا ہے۔

سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 45 سے زائد ہلاک
- 8 hours ago

چین نے پاک افغان جنگ بندی کی حمایت کا اظہار کر دیا
- 8 hours ago

ہڑتال کی آڑ میں قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، آئی جی پنجاب
- 5 hours ago

بھارت کی پشت پناہی پر افغان طالبان نے حملہ کیا، جواب دینا مجبوری بن گیا ، وزیر اعظم
- 7 hours ago

پاکستان مخالف افغان-بھارتی پراپیگنڈا بے نقاب، جعلی AI ویڈیوز کا استعمال
- 8 hours ago

انڈونیشیا چین سے جے-10 لڑاکا طیارے خریدے گا، وزیر دفاع کی تصدیق
- 3 hours ago

ٹی ایل پی سے مذاکرات آخری لمحے تک جاری رہے، ہر بار شرائط بدلتی رہیں: محسن نقوی
- 4 hours ago

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- a day ago

حوثیوں نے چیف آف اسٹاف الغماری کی شہادت کی تصدیق کر دی
- 4 hours ago

کابینہ کا وزیراعظم کو غزہ معاہدے میں کردار پر خراجِ تحسین
- 3 hours ago

بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات، سیاسی کشیدگی پر بات چیت
- 8 hours ago

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- a day ago