ایک دھماکے کو بھارتی اور افغان میڈیا نے آئل ٹینکر کا حادثہ قرار دیا، لیکن پاکستانی سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دراصل پاک فوج کی ہدفی کارروائی کا نتیجہ تھا۔


پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی کے دوران افغان طالبان اور بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان اور پاک فوج کے خلاف جھوٹے اور گمراہ کن پراپیگنڈا کی مہم جاری ہے، جس میں مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ جعلی ویڈیوز کو استعمال کیا جا رہا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، افغان طالبان کی قیادت اور بھارتی میڈیا کے درمیان پاکستان مخالف بیانیہ کو ہوا دینے کے لیے باقاعدہ گٹھ جوڑ سامنے آ چکا ہے۔ بھارتی نیوز چینلز افغانستان میں پیش آنے والے واقعات کو مسخ شدہ انداز میں نشر کر کے عالمی رائے عامہ کو پاکستان کے خلاف مشتعل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ان کے جنگجوؤں نے پاکستانی ٹینک پر قبضہ کیا، تاہم غیرجانبدار فیکٹ چیکنگ ادارے "Gurwack" نے اس دعوے کو جھوٹا قرار دیا اور واضح کیا کہ ویڈیو میں دکھایا گیا ٹینک پہلے ہی طالبان کے زیراستعمال روسی ساختہ ٹینک ہے۔
اسی طرح، ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ افغان طالبان نے دوستی گیٹ کو تباہ کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے اس دعوے کو بڑھا چڑھا کر اس طرح پیش کیا جیسے یہ حملہ پاکستانی فورسز کی کارروائی کا نتیجہ ہو۔ تاہم، سیکیورٹی حکام نے وضاحت کی کہ گیٹ کو افغانستان کی جانب سے IED دھماکے سے نشانہ بنایا گیا، جبکہ پاکستانی سائیڈ پر موجود گیٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
ایک اور واقعے میں، کابل میں ہونے والے ایک دھماکے کو بھارتی اور افغان میڈیا نے آئل ٹینکر کا حادثہ قرار دیا، لیکن پاکستانی سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دراصل پاک فوج کی ہدفی کارروائی کا نتیجہ تھا۔
مزید برآں، ایک پاکستانی شہری عادل داوڑ کو جھوٹے دعوے کے تحت شہید فوجی قرار دے دیا گیا، جس پر عادل داوڑ نے خود ایک ویڈیو بیان جاری کر کے اپنی زندگی اور سلامتی کی تصدیق کی، اور ان دعوؤں کو جھوٹا قرار دیا۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت اور افغان عناصر مصنوعی ذہانت اور ویژول ایڈیٹنگ ٹولز کے ذریعے جعلی ویڈیوز بنا کر پاکستان کے خلاف مربوط پراپیگنڈا مہم چلا رہے ہیں، جس کا مقصد بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا اور عوامی رائے کو گمراہ کرنا ہے۔

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 6 days ago

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 6 days ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- 7 days ago

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- 7 days ago
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- 7 days ago

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- 7 days ago

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- 7 days ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 9 days ago

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- 6 days ago

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 8 days ago

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 8 days ago

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 6 days ago



